Back to سیدہ فاطمہ بنت محمد ص

اللہ تعالیٰ نے جب تمام انسانوں پر علیؑ، فاطمہؑ اور ان کی اولاد سے محبت کو پیش کیا

اللہ تعالیٰ نے جب تمام انسانوں پر علیؑ، فاطمہؑ اور ان کی اولاد سے محبت کو پیش کیا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

 

📜 "اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں پر علیؑ، فاطمہؑ اور ان کی اولاد سے محبت کو پیش کیا۔

جو سب سے پہلے اس محبت کو قبول کرے اسے اللہ تعالیٰ نے رسولین میں شامل کیا، اور جو بعد میں قبول کرے اسے اللہ تعالیٰ نے شیعیان میں شامل کیا۔

اور اللہ تعالیٰ سب کو جنت میں جمع کرے گا۔"

 

📚 حوالہ: إحقاق الحق و إزهاق الباطل، القاضی نور اللہ التستری، جلد 9، صفحہ 191

 

۔

 

▪️ امام ابو القاسم طبرانی (متوفی : 360 ھ) رحمۃ اللہ علیہ بسندِ صحیح روایت کرتے ہیں ،

 

📜 قال رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم لفاطمۃ: «إن اللہ عز وجل غير معذبك، ولا ولدك ۔

 

📃 ترجمہ : یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ارشاد فرمایا ، بیشک اﷲ تعالٰی نہ تجھے عذاب فرمائے گا نہ تیری اولاد کو ۔

 

📚 (المعجم الكبير للطبرانی ۔ جلد 11 ۔ صفحہ 263 ۔ حدیث 11685 ۔ مكتبۃ ابن تيميۃ - القاهرۃ)

 

🔴 سیدہ فاطمة الزهراء سلام اللہ علیھا کی حب کا مقام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

امام محمد باقر (ع) نے فرمایا :

 

"اللّہ کی قسم ! اے جابر ! '' وہ (فاطمہ ص) قیامت کے دن اپنے اطاعت گزاروں (شیعوں) کو اس طرح چن لیں گی جس طرح پرندے اچھے دانیں چگتے ہیں اور خراب دانے چھوڑ دیتے ہیں ـ

 

جیسے ھی ان کے شیعہ جنت کے دروازہ پر پہنچیں گے تو اللّہ ان کے دل میں یہ القا کرے گا (بات ڈالے گا) کہ وہ پیچھے مڑ جائیں تو وہ مڑ جائیں گے۔

 

تب اللّہ تعالیٰ فرمائے گا : " اے میرے پیارو ! تم پیچھے کیوں مڑ گئے؟

 

''میرےحبیب (ص) کی بیٹی فاطمہ (ص) ، تمھاری شفاعت کر چکی ھےـ''

 

وہ (محبین) عرض کریں گے : "اے اللّہ ! ہم چاہتے ہیں کہ آج کے دن سب لوگ ہماری منزلت کو پہچانیں "

 

تو اللّہ فرمائے گا: 

 

"اے میرے پیارو ! '' پیچھے مڑو اور دیکھ لو ان لوگوں کو ، جنھوں نے (سیدہ) فاطمہ (ص) کی محبت کی وجہ سے تم سے محبت کی ، جنھوں نے فاطمہ (ص) کی خاطر تمھیں کھانا کھلایا اور جنہوں نے فاطمہ (ص) کی محبت میں تم کو کپڑے پہنائے - دیکھ لو ان لوگوں کو جنھوں نے فاطمہ (ص) کی محبت میں تمہیں پانی پلایا ، اور فاطمہ (ص) کی محبت میں تمہیں بدنام کرنے سے لوگوں کو روکا ان سب کا ہاتھ پکڑو اور انھیں جنت میں لے جاؤـ "

 

'' پھر امام باقر (ع) نے فرمایا ؛ خدا کی قسم ! '' وھاں کوئی بھی نہیں رہ جاۓ گا ''سوائے '' شکی'' ، کافر اور منافق کے -'' 

 

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

📚 تفسير فرات ص298، عنه البحار ج8 ص51/ ج43 ص64، تفسير الميزان ج1 ص180، اللمعة البيضاء ص56 ) '''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''

بدر علی 

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1