اگر فاطمہؑ نہ ہوتیں؟
اگر فاطمہؑ نہ ہوتیں؟
اگر فاطمہؑ نہ ہوتیں؟

علامہ میر جہانی قدس اللہ روحه الشریف لکھتے ہیں:

 

📜 کتاب صالح بن عبد الوهاب بن العرندس میں، کتاب کشف اللئالی میں روایت ہے کہ جابر بن عبد اللہ انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے نقل کیا کہ فرمایا:

"خداوند تبارک و تعالی نے فرمایا: اے احمد! اگر تم نہ ہوتے تو آسمانوں کو نہ بناتا، اور اگر علی نہ ہوتا تو تمہیں نہ بناتا، اور اگر فاطمہ نہ ہوتی تو تم سب کو نہ بناتا۔"

 

📚 حوالہ: جنة العاصمة، علامہ میر جہانی، ص 302، چاپ: موسسه فرهنگی هنری شمس الضحی

 

یہ حدیث متواتر بھی ہے، جیسا کہ علامہ مجلسی (نور اللہ مرقده) بیان کرتے ہیں۔

 

📜 حق تعالیٰ نے فرمایا:

"اگر تم نہ ہوتے تو نہ آسمان کو بناتا، نہ زمین کو، نہ سورج کو، نہ چاند کو، اور نہ کچھ بھی۔"

 

یہ روایت شیعہ میں متواتر اور اہل سنت میں بھی کئی اخبار میں ہے، اور بعض میں خطاب محمد و علی ﷺ کے لیے اور بعض میں خطاب تمام معصومین علیہم السلام کے لیے ہے۔

 

📚 حوالہ: لوامع صاحبقرانی المشتهر بشرح الفقیه، علامہ مجلسی، باب الصلوۃ علی المیت، ص 326

 

بدر علی

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3