Back to سیدہ فاطمہ بنت محمد ص

بسلسلہ یوم ولادتِ سیدہ فاطمہ زھراء

بسلسلہ یوم ولادتِ سیدہ فاطمہ زھراء
بسلسلہ یوم ولادتِ سیدہ فاطمہ زھراء
بسلسلہ یوم ولادتِ سیدہ فاطمہ زھراء
بسلسلہ یوم ولادتِ سیدہ فاطمہ زھراء
بسلسلہ یوم ولادتِ سیدہ فاطمہ زھراء
بسلسلہ یوم ولادتِ سیدہ فاطمہ زھراء

♥️ بسلسلہ یوم ولادتِ سیدہ فاطمہ زھراء ♥️

 

1⃣ الکُلینی 

 

📜 ولدت فاطمة عليها وعلى بعلها السلام بعد مبعث رسول الله صلى الله عليه وآله بخمس سنين، وتوفيت عليها السلام ولها ثمان عشرة سنة وخمسة وسبعون يوما، وبقيت بعد أبيها صلى الله عليه وآله خمسة وسبعين يوما.

 

📃 فاطمہؐ ان پر اور ان کے شوہر پر خدا کا درود ہو

رسولِ خدا ﷺ کی بعثت کے پانچ سال بعد پیدا ہوئیں۔

جب آپؑ کا وصال ہوا تو اٹھارہ سال اور پچھتّر دن کی تھیں،

اور آپؑ اپنے والد رسولِ خدا ﷺ کے بعد پچھتّر دن زندہ رہیں۔

 

📚 الکافی، شیخ کلینی، جلد 1، صفحہ 458

(باب مولد الزهراء فاطمة علیها السلام)

 

2⃣ شیخ عباس قمی

 

📜 ولدت فاطمة صلوات الله عليها في جمادي الآخرة يوم العشرين منها، سنة خمس وأربعين من مولد النبي صلوات الله عليه وآله، وكان بعد مبعثه بخمس سنين، كما روي عن الصادقين عليهما السلام.

 

📃 فاطمہؑ درودِ خدا ان پر ہو

جمادی الآخر کے مہینے کی بیسویں تاریخ کو

رسولِ خدا ﷺ کی ولادت کے پینتالیسویں سال میں پیدا ہوئیں۔

اور یہ ولادت بعثتِ نبوی کے پانچ سال بعد ہوئی،

جیسا کہ امام باقرؑ اور امام صادقؑ سے روایت ہے۔

 

📚 بيت الأحزان، شیخ عباس قمی، صفحہ 19

 

3⃣ فتال نیشابوری

 

📜 اعلم أن فاطمة الزهراء ولدت بعد النبوة بخمس سنين، وبعد الإسراء بثلاث سنين ... وقبض النبي ولفاطمة عليها السلام يومئذ ثماني عشرة سنة، وعاشت بعد أبيها اثنين وسبعين يوما.

 

📃 جان لو کہ فاطمہ زہراؑ

نبوت کے پانچ سال بعد

اور معراج کے تین سال بعد پیدا ہوئیں…

جب رسولِ خدا ﷺ کا وصال ہوا،

تو فاطمہؑ کی عمر اٹھارہ سال تھی،

اور آپؑ نے اپنے والد کے بعد بہتر دن زندگی گزاری۔

 

📚 روضة الواعظين، فتال نیشابوری، جلد 1، صفحہ 143

 

4⃣ ابن الخشّاب البغدادی 

 

📜 ولدت فاطمة بعد ما أظهر الله بنوة نبيه وأنزل عليه الوحي بخمس سنين.

 

📃 فاطمہؑ کی ولادت اس وقت ہوئی جب اللہ نے اپنے نبی ﷺ کی نبوت ظاہر فرما دی

اور ان پر وحی نازل ہوئی، اور اس کے پانچ سال بعد آپؑ دنیا میں تشریف لائیں۔

 

📚 تاریخ موالید الأئمة، ابن الخشاب البغدادی، جلد 1، صفحہ 9

 

5⃣ علامہ طبرسی (تاج المواليد، ص 21)

 

📜 ولدت فاطمة عليها السلام بنت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بمكة في العشرين من جمادى الآخر سنة خمس من البعث، وبعد الإسراء بثلاث سنين.

 

📃 رسولِ خدا ﷺ کی دختر فاطمہؑ مکہ میں

بیس جمادی الآخر سنہ پانچ بعثت میں پیدا ہوئیں،

اور یہ ولادت معراج کے تین سال بعد ہوئی۔

 

📚 تاج المواليد، علامہ طبرسی، جلد 1، صفحہ 21

 

6⃣ حسین بن حمدان خصیبی (الهداية الكبرى، ص 175)

 

📜 وُلِدَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ (ص) بَعْدَ خَمْسِ سِنِينَ مِنْ ظُهُورِ الرِّسَالَةِ وَنُزُولِ الْوَحْيِ وَمِنْ بِنَاءِ الْحَرَمِ الَّذِي أَرَادَ أَبْرَهَةُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَبَّارُ خَرَابَهُ.

 

📃 رسولِ خدا ﷺ کی دختر فاطمہؑ

ظہورِ رسالت اور نزولِ وحی کے پانچ سال بعد پیدا ہوئیں،

اور اس وقت جب اس حرم کی تعمیر مکمل ہوئی تھی

جسے کبھی ابرہہ بن صباح جبار نے گرانے کا ارادہ کیا تھا۔

 

📚 الهداية الكبرى، حسین بن حمدان خصیبی، جلد 1، صفحہ 175

 

التماس دعا

بدر علی

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5
Gallery Image 6