Back to سیدہ فاطمہ بنت محمد ص

کیا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ابوبکر و عمر سے راضی ہو گئیں تھیں؟

کیا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ابوبکر و عمر سے راضی ہو گئیں تھیں؟
کیا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ابوبکر و عمر سے راضی ہو گئیں تھیں؟
کیا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ابوبکر و عمر سے راضی ہو گئیں تھیں؟

❓⁉️ کیا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ابوبکر و عمر سے راضی ہو گئیں تھیں؟

 

🔴 سید ابن طاووس رضوان اللہ علیہ نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص جو خاندانِ برامکہ سے تھا، اس نے حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا:

 

“آپ ابو بکر کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟”

 

حضرت نے فرمایا:

“سبحانَ الله، والحمدُ لله، ولا إلهَ إلّا الله، واللهُ أكبر.”

 

(یعنی: پاک ہے اللہ، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔)

 

پھر جب اس شخص نے اصرار کیا کہ حضرت واضح طور پر اپنا موقف بیان فرمائیں، تو امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

 

“ہماری ایک نیک ماں تھی، وہ دنیا سے اس حال میں رخصت ہوئیں کہ وہ دونوں (ابو بکر و عمر) پر ناراض تھیں، اور ان کی وفات کے بعد ہمیں کوئی ایسی خبر نہیں ملی کہ وہ ان دونوں سے راضی ہو گئی ہوں۔”

 

مذید کہتے ہیں :

 

قال عبد المحمود و علماء أهل البيت ع لا يحصي عددهم و عدد شيعتهم إلا الله تعالى و ما رأيت و لا سمعت عنهم أنهم يختلفون في أن أبا بكر و عمر ظلما أمهم فاطمة ع ظلما عظيما.

 

عبدالمحمود نے کہا:

 

اہلِ بیت علیہم السلام کے علماء کی تعداد اور ان کے شیعوں کی تعداد اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی شمار نہیں کر سکتا (جن کی تعداد اتنی زیادہ ہے ) میں نے نہ کبھی دیکھا اور نہ سنا کہ وہ (اہلِ بیت کے علماء اور ان کے شیعہ) اس بات میں اختلاف رکھتے ہوں کہ ابو بکر اور عمر نے ان کی والدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا پر بہت بڑا ظلم کیا۔

 

📚 الطرائف في معرفة مذاهب الطوائف‌،تأليف:ابن طاووس، على بن موسى‌,تاريخ وفات مؤلف: 664 ق‌,محقق / مصحح: عاشور، على‌,موضوع: كلام‌,تعداد جلد: 2,ناشر: خيام‌، مكان چاپ: ايران؛ قم‌،سال چاپ:1400 ق‌,نوبت چاپ: اول‌

 

بدر علی

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3