جس نے بھی اس گھر کی بے حرمتی کی اس نے اللہ کے حجاب کی توہین کی
📜 عن الإمام موسى بن جعفر عن أبيه عليهالسلام في حديث طويل عن رسول الله صلىاللهعليهوآلهوسلم عند قرب وفاته :
« ألا ان فاطمة بابها بابي ، وبيتها بيتي ، فمن هتكه فقد هتك حجاب الله »
📃 ایک طویل حدیث میں وفات کے قریب رسولؐ الله نے فرمایا:
اے لوگو! خبردار فاطمہؑ کا دروازہ میرا دروازہ ہے اور فاطمہؑ کا گھر میرا گھر ہے جس نے بھی اس گھر کی بے حرمتی کی اس نے اللہ کے حجاب کی توہین کی....
📚 بحار الأنوار - العلامة المجلسي - ج ٢٢ - الصفحة ٤٧٦
🔴 کربلا کی بنیاد
📜 الصَّادِقُ: وَ لَا كَيَوْمِ مِحْنَتِنَا بِكَرْبَلَا وَ إِنْ كَانَ كَيَوْمِ السَّقِيفَةِ وَ إِحْرَاقِ الْبَابِ عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ وَ فَاطِمَةَ وَ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ وَ زَيْنَبَ وَ أُمِّ كُلْثُومٍ وَ فِضَّةَ وَ قَتْلِ مُحَسِّنٍ بِالرَّفْسَةِ لَأَعْظَمُ وَ أَمَرُّ لِأَنَّهُ أَصْلُ يَوْمِ الْفِرَاشِ-
📃 امام صادق ع نے فرمایا: کربلا میں ہمارے مصائب جیسا کوئی دن نہیں مگر جیسا یوم سق؛ی؛فہ (جس دن) امیر المومنین ع؛فاطمہ ع؛حسن ع؛حسین ع؛زینب ع؛ام کلثوم ع؛اور فضہ پر دروازہ جلایا گیا اور محسن ع کو ٹھوکر سے قتل کیا گیا؛
یہ(دن مصائب میں)بڑا اور تلخ ہے کیونکہ یہ اصل دن ہے جب(کربلا کے مظالم کی) بنیاد رکھی گئ
📚 (هداية الكبري ص417)
🔴 🌹دشمنِ زہراء علیھا السلام کا انجام🌹
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں:
*جب فاطمہ (علیھا السلام) کو غمزدہ کرب میں مبتلا و غمگین حالت میں میرے پاس لایا جائے گا تو اس وقت میں کہوں گا، بارِ الہا! اس پر تیری لعنت ہو جس نے اس پر ظلم کیا، اور تیرا عذاب ہو اس پر جس نے اس کا حق غصب کیا، بارِ الہا! تو اسے ذلیل کر دے جس نے اس کو پست کیا ، اور اس کو اپنی آگ میں ابدی طور پر قرار دے جس نے اس کے پہلو میں ضرب لگائی جس کی وجہ سے اس کا بچہ سقط ہو گیا....*
(📚 الأمالي للشيخ الصدوق، ص ۱۱۳، المجلس: ۲۴، الحدیث: ۲)
#تعلیمات_اہلبیت