🔴 خاتون جنت کا خلیفہ وقت سے ناراض ہونا
روایت نمبر 16258
محمد بن جعفر نے روایت کی، کہا: شعبہ نے یزید رَشْک سے، انہوں نے معاذہ سے، اور اُنہوں نے ہشام بن عامر سے روایت کی کہ رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا:
📜 "کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے (دوسرے) مسلمان بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے،
کیونکہ وہ دونوں حق سے ہٹ جاتے ہیں جب تک اپنے اختلاف پر قائم رہیں۔
ان میں سے جو پہلے صلح کی طرف واپس آئے، اُس کا یہ عمل کفارہ بن جاتا ہے۔
لیکن اگر ایک سلام کرے اور دوسرا سلام قبول نہ کرے،
تو فرشتے اُس (صلح کرنے والے) کی طرف سلام واپس کر دیتے ہیں،
اور شیطان اُس (جو قبول نہ کرے) کی طرف جواب دیتا ہے۔
اگر وہ دونوں اپنی دشمنی پر ہی مر جائیں،
تو وہ دونوں کبھی جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔"
✅ (یہ حدیث سنداً صحیح ہے، اور "شیخین" یعنی بخاری و مسلم کی شرط پر بھی صحیح ہے۔)
سیوطی نے بھی الأخبار المتواترة میں فرمایا ہے کہ یہ حدیث متواتر ہے۔
▪️ حدیث نمبر 65:
🔴 "کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن (یا تین رات) سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔"
▪️اب دیکھتے ہیں کہ صحیح بخاری میں کیا لکھا ہے:
📜 حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا، رسولِ خدا ﷺ کے بعد چھ مہینے زندہ رہیں، اور اس مدت میں وہ ابوبکر سے ناراض اور قطع تعلق رہیں۔
▪️محمد بن اسماعیل بخاری لکھتے ہیں:
📜 "فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا رسولِ خدا ﷺ کے بعد چھ مہینے زندہ رہیں۔ جب وہ وفات پا گئیں، اُن کے شوہر حضرت علیؑ نے انہیں رات کے وقت دفن کیا، اور ابوبکر کو اطلاع نہیں دی، اور خود اُن پر نمازِ جنازہ ادا کی۔"
📚 (صحیح بخاری، جلد 4، صفحہ 1549، حدیث 3998 کتاب المغازی، باب غزوہ خیبر)
⭕ ابن بطال بکری لکھتے ہیں:
📜 "حضرت علی بن ابی طالبؑ نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو رات کے وقت دفن کیا تاکہ ابوبکر اُن کے جنازے پر نماز نہ پڑھ سکے، کیونکہ دونوں کے درمیان اختلافات موجود تھے۔"
📚 شرح صحیح بخاری، صفحہ 325
⭕ ابن قتیبہ دینوری روایت کرتے ہیں:
جب ابوبکر اور عمر،
حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیها کی زندگی کے آخری لمحات میں
ان سے حلالیت طلب کرنے کے لیے آئے،
تو انہوں نے حضرت زہراء سلام الله علیها کو سلام کیا
📜 فسلما عليها فلم ترد عليهما السلام
📃 انہوں نے حضرت زہراءؑ کو سلام کیا،
مگر حضرت زہراءؑ نے ان کے سلام کا جواب نہیں دیا۔
📚 ابن قتیبہ دینوری، الإمامة و السیاسة، صفحہ 31
(تحقیق: آقای شیری)
⭕ نتیجہ:
▪️ بہت واضح ہے کہ خاتون جنتؐ کے نزدیک خلیفہ وقت اہل بیتؑ کی مخالفت کرکے مسلمان نہیں رہا تھا
بدر علی
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen