🌷 فضائل حضرت فاطمہؑ 🌷

 

حضرت فاطمہ زہراءؑ کے فضائل کی یہ احادیث اہلسنت کی کتابوں سے لی گئی ہیں.....

 

■ قال رسول اللّه إذا كانَ يَوْمُ القيامَةِ نادي مُنادٍ يا أَهْلَ الجَمْعِ غُضُّوا أَبْصارَكُمْ حَتي تَمُرَّ فاطِمَة

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: روزِ قیامت ایک منادی نداء دے گا کہ اے اہلِ قیامت اپنی آنکھوں کو بند کر لو، کیونکہ اب یہاں سے فاطمہ کا گزر ہونے والا ہے.

 

📚كنزالعمّال، ج13، ص:91 و 93.

منتخب كنزالعمّال بهامش المسند، ج5، ص:96.

الصواعق المحرقة، ص:190.

 أسدالغابة، ج5، ص:523.

تذكرةالخواص، ص279.

ذخائرالعقبي، ص:48.

مناقب الإمام علي لابن المغازلي، ص:356.

نورالأبصار، ص:51 و 52.

 ينابيع المودّة، ج2، باب56، ص:136.

 

■ قال رسول اللّه كُنْتُ إذا اشْتَقْتُ إِلي رائِحَةِ الجنَّةِ شَمَمْتُ رَقَبَةَ فاطِمَة.

 

ترجمہ:

 رسولِخداؐ نے فرمایا: میں جب بھی جنت کی خوشبو کا مشتاق ہوتا ہوں تو فاطمہ سے اس خوشبو کو سونگھتا ہوں.

 

📚منتخب كنزالعمّال، ج5، ص:97.

 نورالأبصار، ص:51.

مناقب الإمام علي لابن المغازلي، ص:360.

 

■ قال رسول اللّه حَسْبُك مِنْ نساءِ العالَميَن أَرْبَع: مَرْيمَ وَآسيَة وَخَديجَة وَفاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: تمام جہانوں میں فقط چار عورتیں بہترین ہیں، مریمؑ، آسیہؑ، خدیجہؑ اور فاطمہؑ.

 

📚مستدرك الصحيحين، ج3، باب مناقب فاطِمَة، ص:171.

سيرأعلام النبلاء، ج2، ص:126.

 البدايةوالنهاية، ج2، ص:59.

مناقب الإمام علي لابن المغازلي، ص:363.

 

■ قال رسول اللّه يا عَلِي هذا جبريلُ يُخْبِرنِي أَنَّ اللّهَ زَوَّجَك فاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: اے علیؑ ابھی مجھے جبرائیلؑ نے خبر دی ہے کہ خداوند نے فاطمہؑ کی شادی تم سے کردی ہے.

 

📚مناقب الإمام علي من الرياض النضرة، ص:141.

 

■ قال رسول اللّه ما رَضِيْتُ حَتّي رَضِيَتْ فاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: میں کبھی بھی کسی سے راضی نہیں ہوا، مگر یہ کہ فاطمہ اس سے راضی ہو جائے.

 

📚مناقب الإمام علي لابن المغازلي، ص:342.

 

■ قال رسول اللّه يا عَلِيّ إِنَّ اللّهَ أَمَرَنِي أَنْ أُزَوِّجَكَ فاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: اے علیؑ خداوند نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں فاطمہ کی شادی تم سے کر دوں.

 

📚الصواعق المحرقة، باب11، ص:142.

 ذخائرالعقبی، ص30 و 31.

تذكرةالخواص، ص:276.

 مناقب الإمام علي من الرياض النضرة، ص:141.

 نورالأبصار، ص:53.

 

■ قال رسول اللّه إِنّ اللّهَ زَوَّجَ عَليّاً مِنْ فاطِمَة. 

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: خداوند نے علیؑ کی شادی فاطمہؑ سے کی ہے.

 

📚الصواعق المحرقة، ص:173.

 

■ قال رسول اللّه أَحَبُّ أَهْلِي إِليَّ فاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: میرے اہلبیتؑ میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب فاطمہؑ ہے.

 

📚الجامع الصغير، ج1، ح203، ص:37.

 الصواعق المحرقة، ص:191.

 ينابيع المودّة، ج2، باب59، ص:479.

 كنزالعمّال، ج13، ص:93.

 

■ قال رسول اللّه خَيْرُ نِساءِ العالَمين أَرْبَع: مَرْيَم وَآسية وَخَدِيجَة وَفاطِمَة.

 

ترجمہ:

 رسولِخداؐ نے فرمایا: جہان کی تمام عورتوں کی سردار چار خواتین ہیں.. مریمؑ، آسیہؑ، خدیجہؑ اور فاطمہؑ،   

 

📚الجامع الصغير، ج1، ح4112، ص:469.

 الإصابةفي تمييزالصحابة، ج4، ص:378.

 البدايةوالنهاية، ج2، ص:60.

ذخائرالعقبي، ص:44.

 

■ قال رسول اللّه سيّدَةُ نِساءِ أَهْلِ الجَنَّةِ فاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: جنت کی تمام عورتوں کی سرور و سردار فاطمہؑ ہیں.

 

📚كنزالعمّال، ج13، ص:94.

صحيح البخاري، كتاب الفضائل، باب مناقب فاطمةؑ.

 البدايةوالنهاية، ج2، ص:61.

 

■ قال رسول اللّه أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الجَنَّةَ: عَليٌّ وَفاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: جنت میں سب سے پہلے علیؑ اور فاطمہؑ داخل ہوں گے.

 

📚نور الأبصار، ص:52/ شبيه به آن در كنزالعمّال، ج13، ص:95.

 

■ قال رسول اللّه أُنْزِلَتْ آيَةُ التطْهِيرِ فِيْ خَمْسَةٍ فِيَّ، وَفِيْ عَليٍّ وَحَسَنٍ وَحُسَيْنٍ وَفاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: آیت تطہیر پنجتن پاک میرے، علیؑ، حسنؑ، حسینؑ اور فاطمہؑ کی شان میں نازل ہوئی ہے.

 

📚إسعاف الراغبين، ص:116.

 صحيح مسلم، كتاب فضائل الصحابة.

 

■ قال رسول اللّه أَفْضَلُ نِساءِ أَهْل الجَنَّةِ: مَرْيَمُ وَآسيةُ وَخَديجَةُ وَفاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: اہل جنت کی عورتوں میں سے سب سے افضل مریمؑ، آسیہؑ، خدیجہؑ اور فاطمہؑ ہیں.

 

📚سيرأعلام النبلاء، ج2، ص:126.

ذخائرالعقبي، ص:44.

 

■ قال رسول اللّه أَوَّلُ مَنْ دَخَلَ الجَنَّةَ فاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: سب سے پہلے جنت میں فاطمہؑ داخل ہوں گی.

 

📚ينابيع المودّة، ج2، ص:322 باب56.

 

■ قال رسول اللّه المَهْدِيِ مِنْ عِتْرَتي مِنْ وُلدِ فاطِمَة.

 

ترجمہ:

رسولِخداؐ نے فرمایا: امام مہدی میرے اہلبیتؑ میں سے ہے کہ جو فاطمہؑ کی اولاد میں سے ہیں.

 

📚الصواعق المحرقة، ص:237

 

♥️ جنت کی خوشبو ♥️

 

 تمام شیعہ سنی مآخذ نے حضرت فاطمہ علیہا السلام کی خلقت کے واقعه کو نقل کیا ہے۔ ہم اس روایت کے پہلے حصہ کو امام صادق علیہ السلام کی زبان مبارک اور باقی حصے کو اہل سنت کے مآخذ سے نقل کرتے ہیں: یہ روایت صحیح ہے اور اس کی سند میں کسی قسم کا نزاع نہیں ہے اور اس کی بنا پرفتویٰ دیا جاسکتا ہے۔ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: 

 

📜 "کان النبیّ یکثر تقبیل فاطمہ فعاتبتہ علی ذلک عایشۃ فقالت: یا رسول اللہ انَّکَ لتکثر تقبیل فاطمۃ"[۱]

 

۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، فاطمہ علیہا السلام کو بہت زیادہ پیار کرتے تھے۔ عایشہ نے اُن پر اعتراض کرتے ہوئے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ فاطمہ علیہا السلام کو بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔ اس روایت کے بقیہ حصے کو اہل سنت کے مآخذ سے نقل کرتے ہیں۔ سیوطی اپنی کتاب درالمنثور[۲] اور طبرانی معجم[۳] میں نقل کرتے ہیں کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عایشہ کے اعتراض کے جواب میں یوں فرمایا:

 

📜 "لمّا اُسری بی الی السماء اُدخلت الجنۃ فوقعت علی شجرۃ من أشجار الجنۃ لم أرنی الجنۃ أحسن منھا ولا أبیض ورقا ولا أطیب ثمرۃ فتناولت ثمرۃ من ثمراتھا فأکلتھا فصارت نطفۃ فی صلبی فلمّا ھبطت الی الارض واقعت خدیجۃ فحملت بفاطمہ فاِذا أنا اشتقت الٰی ریح الجنّۃ شممت ریح فاطمہ"۔ 

 

جب مجھے معراج[۴] کے لیے آسمانوں کی طرف لے جایا گیا اور مجھے جنت میں داخل کیا گیا تو میں نے جنت کے درختوں میں سے ایک ایسے درخت کو دیکھا کہ جس سے زیادہ خوبصورت اور پتوں کی چمک والا اور پھلوں کی خوشبو والا درخت نہیں دیکھا تھا۔ میں نے اُس کا پھل کھایا تو وہ نطفہ میں تبدیل ہوگیا اور معراج سے واپسی پر وہ نطفہ حضرت خدیجہ علیہا السلام کے رحم میں ٹھہرا اور وہ فاطمہ علیہا السلام سے حاملہ ہوگئیں۔ پس میں جب بھی جنت کی خوشبو کا مشتاق ہوتا ہوں تو فاطمہ علیہا السلام کی خوشبو سونگھتا ہوں۔

 

[۱] ۔ بحار الانوار، ج۱۸ ص ۳۱۵ 

[۲] ۔ درالمنثور، ج۴، ص ۱۵۳

 

۳] ۔ المعجم الکبیر، ج۲۲ ، ص ۴۰۱

۴] ۔ بعض احادیث میں نقل ہوا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۱۲۰ مرتبہ معراج پر گئے ہیں ۔ (تفسیر نور الثقلین، ج۳، ص ۹۸)