حضرت فاطمہ (س) اور امور خانہ داری
حضرت فاطمہ (س) اور امور خانہ داری

حضرت سلمان فارسی محمدی علیہ السلام فرماتے ہیں 

 

ایک بار میں مولا علی علیہ السلام کے پاس گیا مولا علی ع نے دروازہ کھولا اور مجھے اپنے گھر اندر بُلا لیا 

میں نے دیکھا بنت رسول اللہ ص بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا نماز پڑھ رہی تھی اور اُن کی چکی خود با خود آٹا پیس رہی تھی اور جوّ بھی ڈالے جارہے تھے اور آٹا بھی نکل رہا تھا. 

 

📚 سنی کتاب البتول صائم چشتی صفہ 216

 

♥️ حضرت فاطمہ (س) اور امور خانہ داری ♥️

 

عورتوں کا جوہر ذاتی شوہروں کی خدمت اور امور خانہ داری میں کمال حاصل کرنا ہے ۔ حضرت فاطمہ زہراء (س) نے مولا علی علیہ السلام کی ایسی خدمت کی کہ مشکل سے اس کی مثال ملے گی ۔ ہر مصیبت اور تکلیف میں فرمانبرداری پر نظر رکھی ۔ اگر میں یہ کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ کہ جس طرح جناب خدیجہ ع نے اسلام اور پیغمبرِ اسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی ، اسی طرح بنتِ رسول (ص) نے اسلام اور مولا علی (ع) کی خدمت کی ۔ یہی وجہ ہے کہ جس طرح رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب خدیجہ ع کی موجودگی میں دوسرا عقد نہ کیا ۔ 

حضرت علی علیہ السلام نے بھی حضرت فاطمہ (س) کی موجودگی میں دوسرا عقد نہیں کیا ۔ 

حضرت علی علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ فاطمہ (س) آپ کی نظر میں کیسی تھیں ۔ فرمایا ۔ خدا کی قسم وہ جنت کا پھول تھیں ۔ دنیا سے اُٹھ جانے کے بعد بھی میرا دماغ انکی خوشبو سے معطر ہے ۔ 

امور خانہ داری میں جناب سیدہ (س) آپ ہی اپنی نظیر تھیں ۔

ہجری تک آپ کے پاس کوئی کنیز نہ تھی ۔ کنیز نہ ہونے کی صورت میں گھر کا سارا کام خود کرتیں تھیں ۔ جھاڑو دیتیں ۔ پانی بھرتیں ، چکی پیستیں ، آٹا چھانتیں ، آٹا گوندھتیں ، تنور روشن کر کے روٹی پکاتیں تھیں ۔ حضرت علی علیہ السلام سویرے اُٹھ کر مسجد چلے جاتے تھے اور وہاں سے مزدوری کی فکر میں نکل جاتے تھے ۔ جناب فضہ رض کے آ جانے کے بعد کام تقسیم کر لیا گیا تھا ۔ بلکہ باری باندھ لی تھی ۔ ایک مرتبہ سرور عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم خانہ سیّدہ (س) میں تشریف لائے ۔ دیکھا کہ جناب سیّدہ (س) گود میں بچے لیے چکی پیس رہی ہیں ۔ فرمایا ۔ بیٹی ایک کام فضہ کے حوالے کر دو ۔ عرض کی بابا جان ! آج فضہ کی باری کا دن نہیں ہے ۔

 

📚 سوانح حیات چہاردہ معصومین علیہم السلام چودہ ستارے

مولانا سید نجم الحسن صاحب قبلہ کراروی

 

♥️ مجھے اس کے علاوہ کوئی حاجت نہیں ھے ♥️

 

ایک دن رسول خدا (صلی الله علیه وآله وسلم) نے حضرت فاطمہ زهرا (سلام الله علیها) کی طرف رخ کرکے فرمایا: 

 

📜 "اے بیٹی! ابھی میرے پاس جبرئیل موجود ھیں اور پروردگار کی طرف سے پیغام لے کر آئے ھیں کہ تم جو کچھ درخواست کرو گی وہ پوری ھوگی، بتاؤ تم کو کیا چاھئے ؟"۔

 

جناب فاطمه (سلام الله علیها) نے جواب دیا: 

 

"شَغَلَنی عَنْ مَسأَلته لَذَّة خِدْمَته، لا حاجَة لی غیر النَّظر اِلی وَجْهِهِ الْکَریم، 

 

📜 حق تعالیٰ کی خدمت میں جو لذّت مجھے حاصل ھوتی ھے وہ مجھ کو ھر خواھش سے باز رکھتی ھے، اور مجھے اس کے علاوہ کوئی حاجت نہیں ھے کہ میں ھمیشہ جمالِ پروردگار کی ناظر رھوں

 

📚 تفسیر الکشاف، ج2، ص7۵1؛ تفسیر کشف الاسرار؛ ج1، ص322 و 327؛ ریاحین الشریعه، ج1، ص10۵؛ نهج الحیاة، ص99، نک: تفسیر مجمع البیان، ج1، ص409 و ج 2، ص6۵0۔

 

تعلیماتِ اہلبیتؑ

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2