در زہرا سلام اللہ پر حملہ اور دھمکی از کتب مسلک زیدیہ Post-6
🔴 زیدی مراجع میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر کو جلانے (احراق) اور ہجوم کی روایت کی شہرت:
سید احمد الشرفی القاسمی نے اپنی کتاب شرح الأساس الکبیر میں احراق (گھر کو آگ لگانے) اور ہجوم کی روایات کے بارے میں واضح طور پر لکھا ہے کہ:
📜 “حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر پر حملہ اور اسے آگ لگانے سے متعلق احادیث مشہور اور مستفیض ہیں،
جنہیں مخالفین اور موافقین دونوں نے روایت کیا ہے۔”
اسی طرح وہ روایت نقل کرتے ہیں:
📜 "صاحبِ کتاب الدولتین نے ذکر کیا کہ عمر آگ لے کر حضرت فاطمہ کے گھر گیا اور کہا:
‘علی اور عباس سے کہو کہ باہر آجائیں، ورنہ میں گھر کو جلا دوں گا۔’
اور یہ روایت احراق کی مشہور و مستفیض حدیث ہے جسے مخالف و موافق سب نے بیان کیا ہے۔"
📚 ماخذ: کتاب شفاء صدور الناس فی شرح معانی الأساس لعقائد الأکیاس (المعروف بہ شرح الأساس الکبیر)، جلد 3، صفحہ 206
مصنف: سید علامہ احمد الشرفی القاسمی (وفات: 1055ھ)
ناشر: مکتبۃ اہل البیت (ع)
طباعت: اولیٰ، 1443ھ / 2022م
🔴 زیدی مصادر سے ایک اور سند: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر پر ہجوم کا ثبوت
سید علامہ احمد الشرفی القاسمی (وفات: 1055ھ) نے اپنی کتاب شرح الأساس الکبیر میں
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر پر ابوبکر اور عمر کی جانب سے کیے گئے ہجوم کے اسناد بیان کیے ہیں۔
انہوں نے منجملہ درج ذیل دو اہم روایات ذکر کی ہیں:
📜 1️⃣ زید بن اسلم کی روایت جو اُن افراد میں شامل تھا جو حضرت فاطمہ کے دروازے پر لکڑیاں لانے والوں میں سے تھا۔
📜 2️⃣ مسعودی کی روایت حماد بن سلمہ جس میں ذکر ہے کہ بنی ہاشم کے بعض افراد کو جلایا گیا۔
اور ان دونوں روایات کے بعد احمد الشرفی القاسمی تصریح کرتے ہیں کہ:
📜 “جب لکڑیاں امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے گھر کے دروازے پر جمع کی گئیں،
تو اس کے نتیجے میں گھر کو آگ لگا دی گئی،
اور مزید کئی روایات اس واقعہ کے ثبوت میں بیان کی جا سکتی ہیں۔”
📚 ماخذ: کتاب شفاء صدور الناس فی شرح معانی الأساس لعقائد الأکیاس
(المعروف بہ شرح الأساس الکبیر)، جلد 3
مصنف: السید العلامة أحمد الشرفی القاسمی (وفات: 1055ھ)
ناشر: مکتبۃ اہل البیت (ع)
طباعت: اولیٰ، 1443ھ / 2022م
بدر علی
#بدر_علی
#طالب_دعا
#تبدیلی_ممنوع
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#استشهاد_فاطمة_الزهراء
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
#talimaat_e_ahlbait
#invisible_islam
Gallery
Tap any image to view full screen