در زہرا سلام اللہ پر حملہ اور دھمکی از کتب مسلک زیدیہ Post-3
🔴 مخالفین (زیدیہ) کے معتبر جدید ماخذ سے سند:
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر پر حملے کا ثبوت
▪️ ابوالحسین الہارونی، جن کا پورا نام المؤیَّد باللہ احمد بن الحسین بن ہارون ہے (پیدائش 333ھ – وفات ذی الحجہ 411ھ)، شمالی ایران کے معروف زیدی امام اور فقہ و کلام کے بڑے مصنفین میں سے تھے۔
ان کا نسب آٹھ واسطوں سے حضرت زید بن امام حسن بن علی المجتبیٰ علیہ السلام تک پہنچتا ہے۔
▪️ امام احمد بن الحسین الہارونی (زیدی) نے اپنی سند کے ساتھ واقعۂ سقیفہ،
امیرالمؤمنینؑ کا ابوبکر سے بیعت نہ کرنا،
اور اس کے نتیجے میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر پر حملہ اور بیتِ وحی کو آگ لگانے
اور عمار یاسر پر تشدد اور سلمان فارسیؓ کی توہین جیسے واقعات اپنی کتاب میں درج کیے ہیں۔
⭕ ان کے الفاظ میں:
📜 "جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ تمام صحابہ نے ابوبکر کی خلافت پر اجماع کیا،
وہ دراصل یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ ہر ایک صحابی نے بیعت کی تھی۔
ہم دیکھتے ہیں کہ ابوبکر کے آخری وقت میں لوگ تین گروہوں میں تھے:
کچھ بیعت کرنے والے، کچھ ظاہری طور پر راضی دکھائی دینے والے،
اور کچھ خاموش رہنے والے۔
لیکن خاموشی صرف اس وقت رضا (راضی ہونے) کی علامت ہو سکتی ہے
جب حالات بالکل پُرامن ہوں۔
📜 جبکہ یہ ثابت ہے کہ اُس وقت زبیر کو جب بیعت سے انکار کیا تو اس پر زبردستی کی گئی،
یہاں تک کہ اُس کی تلوار توڑ دی گئی؛
عمار بن یاسر کو مارا گیا؛
سلمان کی توہین کی گئی؛
👈 اور فاطمہ سلام اللہ علیہا کے گھر پر حملہ کیا گیا
جب علی علیہ السلام نے بیعت میں تاخیر کی؛
سعد بن عبادہ نے جب ناپسندیدگی ظاہر کی تو اسے مدینہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا،
پھر عمر کے زمانے میں اسے تیر مارا گیا اور وہ مر گیا۔
📜 جب یہ سب واقعات درست اور ثابت ہیں
اور یہ تو صرف چند مثالیں ہیں بے شمار میں سے
تو یہ بات واضح ہے کہ ایسی حالت میں خاموشی کسی رضا (راضی ہونے) کی علامت نہیں ہو سکتی۔"
📚 ماخذ:
التبصرة فی التوحید والعدل، صفحات 79–83
تحقیق: عبد الکریم جدبان
ناشر: مکتبۃ التراث الاسلامی،
الجمهوریة الیمنیة – صعدہ
📍 نتیجہ:
یہ روایت خود ایک زیدی امام (جو اہلِ سنت کے قریبی مسلک سے ہیں) کی تصریح ہے کہ
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گھر پر حملہ،
زبیر و عمار پر ظلم،
اور علیؑ کے خلاف جبر و اکراہ
یہ سب واقعات تاریخی طور پر ثابت اور انکار سے بالاتر ہیں۔
#استشهاد_فاطمة_الزهراء
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen