حضرت فاطمہ زہراءؐ کی شہادت اور شہادت حضرت محسن ع کے بارے میں ہجوم کے واقعے میں شیخین کے ہاتھوں، شیعہ و سنی روایات میں تواتر
حضرت فاطمہ زہراء سلاماللهعلیها کی شہادت اور حضرت محسن علیہالسلام کے سقط (جنین کے گرنے) کے بارے میں ہجوم کے واقعے میں شیخین کے ہاتھوں، شیعہ و سنی روایات میں تواتر
▪️علامہ سید جعفر مرتضی عاملی رحمۃاللهعلیہ تصریح کرتے ہیں کہ یہ احادیث متواتر (یعنی اتنی زیادہ اور مسلسل منقول) ہیں کہ ان کی سند پر تحقیق کی ضرورت نہیں رہتی۔
وہ فرماتے ہیں:
👈👈 "شیعہ اور سنی کتابوں میں جنین کے سقط (محسنؑ) سے متعلق حدیث کا تواتر، بالکل واضح ہے، لہٰذا اس روایت یا اُس روایت کی سند کی صحت پر بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔"
📚 ماخذ: مختصر مفید: اسئلہ و اجوبہ فی الدین والعقیدہ، علامہ سید جعفر مرتضی عاملی، جلد 9، صفحہ 82
مزید برآں، البانی (جو سنی محدث ہیں) بھی کہتے ہیں کہ:
📜 "حدیثِ متواتر کے لیے اس کی تمام اسناد (راویوں کے سلسلے) کا صحیح ہونا شرط نہیں، کیونکہ اس کا ثبوت مجموعی طور پر تمام روایات سے ہوتا ہے، نہ کہ کسی ایک روایت سے۔"
📚 ماخذ: إرواء الغلیل فی تخریج أحادیث منار السبیل، جلد 6، صفحہ 95
▪️علامہ مجلسی کہتے ہیں کہ شہادت سیدہ کی روایات متواتر ہیں
📚 مراة العقول
▪️ علامہ جوادی فرماتے ہیں کہ منکر شہادت سیدہ کے پیچھے نماز پڑھنا باطل ہے
▪️ شہادت سیدہ کی روایات متواترات میں سے ہیں
📚 صراط النجاة
🔴 جناب محسنؑ کی شہادت اور آیت اللہ العظمٰی محمد حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ کا موقف.
سوال: آج کل کچھ علمائے کرام جناب محسنؑ کے وجود کا سرے ہی سے اقرار ہی نہیں کرتے اور مصائبِ بی بی زہرا سلام الله علیہا کا بھی انکار کرتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے یا نہیں؟
جواب ۔ وہ جاہل ہیں علماء نہیں ہیں علماء کے لباس میں جاہل ہیں ورنہ یہ تاریخ اسلام کا مسلمہ واقعہ ہے جناب محسن کا سقط ہونا تمام تاریخوں میں مذکور ہے حوالے کے لیے میری کتاب تجلیات صداقت یا دوسری کتاب تنزیہ الامامیہ دیکھی جائیں۔ بیسیوں حوالے سے میں نے ثابت کیا ہے سنی بھی اور شیعہ بھی قائل ہیں کہ ایسا واقعہ ہوا تھا".
(دینی مذاکرے، صفحہ ٨٦، سوال ۱۹۲)
#استشهاد_فاطمة_الزهراء
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen