Back to آگ دارِ بتول سلام اللہ علیہا پر

اہل سنت عالم ابن عبد ربّه کی مشہور کتاب العقد الفريد سے

اہل سنت عالم ابن عبد ربّه کی مشہور کتاب العقد الفريد سے
اہل سنت عالم ابن عبد ربّه کی مشہور کتاب العقد الفريد سے
اہل سنت عالم ابن عبد ربّه کی مشہور کتاب العقد الفريد سے
اہل سنت عالم ابن عبد ربّه کی مشہور کتاب العقد الفريد سے
اہل سنت عالم ابن عبد ربّه کی مشہور کتاب العقد الفريد سے
اہل سنت عالم ابن عبد ربّه کی مشہور کتاب العقد الفريد سے

ابن عبد ربّه (وفات 463ھ)

 

ابن عبد ربّه اپنی مشہور کتاب العقد الفريد میں لکھتے ہیں:

 

📜 "جو لوگ ابوبکر کی بیعت سے پیچھے رہ گئے تھے وہ یہ تھے: علی، عباس، زبیر، اور سعد بن عبادہ۔

جہاں تک علی، عباس اور زبیر کا تعلق ہے، وہ سب حضرت فاطمہ (علیہا السلام) کے گھر میں بیٹھے رہے۔

پس ابوبکر نے عمر بن خطاب کو ان کے پاس بھیجا تاکہ انہیں گھر سے باہر نکال لائے،

اور ابوبکر نے اسے یہ بھی کہا: اگر وہ انکار کریں اور باہر آنے سے گریز کریں تو ان سے جنگ کرو۔

چنانچہ عمر ایک آگ کے شعلے (مشعل) کے ساتھ چلا، تاکہ اس گھر کو آگ لگا دے۔

اسی اثناء میں حضرت فاطمہ (علیہا السلام) اس سے آمنے سامنے ہوئیں اور فرمایا:

‘اے ابنِ خطاب! کیا تم ہمارے گھر کو جلانے کے لیے آئے ہو؟’

عمر نے کہا: ‘ہاں، اگر تم وہی نہ کرو جو امت نے کیا ہے (یعنی بیعت)۔’

 

📚 العقد الفريد، ابن عبد ربّه، جلد 3، صفحہ 63، طبع مصر

 

✳️ ایک اور مطبوعہ ایڈیشن میں یہی روایت:

 

📚 العقد الفريد، ابن عبد ربّه، جلد 5، صفحہ 13

 

⭕ ابن عبد ربّه کا علمی مقام اہل سنت کے نزدیک:

 

العلامہ، الادیب، الاخباری، صاحب کتاب (العقد الفريد)

ابو عمر احمد بن محمد بن عبد ربّه بن حبیب بن حدیر المروانی،

جو امیرِ اندلس ہشام بن الداخل کے موالی میں سے تھے،

اندلسی قرطبہ کے رہنے والے تھے۔

 

📖 سیر اعلام النبلاء، امام ذہبی (شمس الدین)

جلد 15، صفحہ 283

 

⭕ ایک اور معتبر تذکرہ:

 

احمد بن محمد بن عبد ربّه بن حبیب بن حدیر بن سالم،

ابو عمر — ادیب، امام، اور کتاب العقد الفريد کے مصنف۔

 

📚 الأعلام از الزرکلی

https://shamela.ws/index.php/author/788

 

📝 ابو عمر احمد بن محمد بن عبدریہ بن حبیب بن حدیر ابن سالم القرطبی الاندلسی المالکی

 

یہ اہل سنت تھا اور العقد الفرید کا مولف تھا۔

 

📚 معجم المطبوعات جلد 1 صفحہ 162

 

عقد الفرید کے متعلق امام ابن خلکان لکھتے ہیں کہ

 

📝 ان کی تصنیف عقد الفرید بہت فائدہ بخش ہے اور ہر چیز کا علم ہے 

 

📚 وفیات الاعیان جلد 1 صفحہ 110

 

#تعلیمات_اہلبیت

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5
Gallery Image 6