اہل سنت عالم صفوری کی کتاب کا خطی نسخہ اور شہادتِ محسن ع
🔴 صفوری، جو اہل سنت کے بڑے علما میں سے ہیں، نے کتاب المحاسن المجتمعة کے نسخہ خطی میں، باب ذکر اولاد امیرالمؤمنین حضرت علی سلام اللہ علیہ من حضرت فاطمہ سلام اللہ علیها میں، حضرت محسن سلام اللہ علیہ کے سقط ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
سوال عمریہ سے: حضرت محسن سلام اللہ علیہ کے سقط ہونے کی وجہ کیا تھی؟
🔴 عبدالرحمن صفوری شافعی (عالِم اهل سنت) کی تصریح بر سقط حضرت محسن بن علی علیہ السلام
عبدالرحمن صفوری شافعی (وفات 894ھ) نے اپنی کتاب المحاسن المجتمعة فی فضائل الخلفاء الأربعة میں
جب امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے فرزندان کا ذکر کیا، تو اس سلسلے میں لکھا:
📜 "حضرت فاطمہ نے وہ فرزند سقط کیا جس کا نام محسن تھا۔"
یہ عبارت مختلف نسخوں میں درج ہے:
نسخه خطی جامعة الملک سعود
نسخه خطی مکتبة الظاہریة
نسخه خطی مکتبة المنوعات الکبری
بعد میں اس کتاب کا مختصر ورژن مختصر المحاسن المجتمعة فی فضائل الخلفاء الأربعة
(تحقیق: محمد خیر مقداد، نظر: محمود الأرناؤوط، ناشر: دار ابن کثیر، 1406ھ / 1986م) میں
یہ عبارت مکمل طور پر حذف کر دی گئی ہے۔
یہاں نوٹ کیا گیا کہ:
بعض لوگ یہ کہہ سکتے ہیں کہ مختصر کرنے کی وجہ سے سقط حضرت محسن کا ذکر نہیں آیا،
لیکن اصولاً مختصر کتاب میں اہم نکات اور بنیادی حقائق کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
یہاں عبدالرحمن صفوری شافعی نے فرزندان حضرت علی و حضرت فاطمہ کا ذکر کرتے ہوئے
حضرت محسن کو بطور فرزند بیان کیا تھا، لیکن محقق نے اسے کامل طور پر حذف کر دیا،
جو کہ صاف تحریفِ حقائق تاریخی ہے اور کتاب کے اصولِ اختصار کے مطابق نہیں۔
📚 ماخذ:
الصفوری الشافعی، عبد الرحمن بن عبد السلام (وفات 894ھ)، مختصر المحاسن المجتمعة فی فضائل الخلفاء الأربعة، صفحات 192–193
ناشر: دار ابن کثیر، الطبعة الأولى، 1406ھ / 1986م
#حضرت_محسن #ہجوم #فاطمیہ
#بدر_علی
Gallery
Tap any image to view full screen