کتاب سلیم بن قیس ہلالی کی عظیم قدر و منزلت post-1
🔴 کتاب سلیم بن قیس ہلالی کی عظیم قدر و منزلت
▪️ابو عبداللہ محمد بن ابی زینب ابراہیم بن جعفر نعمانیؒ (شیخ کلینیؒ کے شاگرد و کاتب) فرماتے ہیں:
📜 "تمام شیعہ علماء اور ائمہ (علیہم السلام) سے علم روایت کرنے والوں کے درمیان اس بات پر کوئی اختلاف نہیں کہ کتابِ سلیم بن قیس ہلالی اُن سب سے بڑی اور قدیم ترین اصولی کتابوں میں سے ایک ہے، جنہیں اہلِ علم اور حاملانِ حدیثِ اہلِ بیتؑ نے روایت کیا ہے۔ اس کتاب کا تمام مواد دراصل رسولِ خدا ﷺ، امیرالمؤمنینؑ، مقداد، سلمان فارسیؓ، ابوذرؓ اور اُن جیسے دیگر اصحاب سے منقول ہے جنہوں نے رسولِ خدا ﷺ اور امیرالمؤمنینؑ کو دیکھا اور اُن سے سنا۔
یہ کتاب اُن بنیادی اصولوں میں سے ہے جن پر شیعہ حضرات اعتماد کرتے اور جن کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ ہم نے اس کتاب اور دیگر کتب سے وہ حصہ پیش کیا ہے جس میں رسولِ خدا ﷺ کی جانب سے ائمہٴ اثنا عشرؑ (بارہ اماموں) کی توصیف، ان پر دلالت، اُن کی تعداد کا بار بار ذکر، اور یہ بیان ہے کہ ائمہؑ، حسینؑ کی نسل سے نو ہیں، جن میں سے نواں اُن کا قائمؑ ہے؛ اُن کا ظاہر اُن کا باطن ہے، اور وہ سب سے افضل ہیں۔
یہ کلمات ہر عذر کو ختم کر دیتے ہیں، ہر شبہے کو زائل کرتے ہیں، ہر باطل کے دعوے کو رد کرتے ہیں، ہر بدعت گزار کے فریب کو باطل قرار دیتے ہیں، اور ائمہؑ کی اس مقررہ تعداد کی حقانیت پر روشن دلیل قائم کرتے ہیں۔
جو لوگ باطل دعوے کر کے خود کو شیعہ کہلواتے ہیں، وہ اس جیسی دلیل پیش کرنے سے عاجز ہیں؛ وہ نہ ایسی بات کسی اصولی شیعہ کتاب میں پائیں گے اور نہ ہی کسی صحیح روایت میں۔
و الحمد للہ رب العالمین۔
📚 (کتاب الغیبة، تالیف محمد بن ابی زینب ابراہیم بن جعفر نعمانی، صفحات 103–104)
#بدر_علی
#التماس_دعا
#تبدیلی_ممنوع
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen