امام رضا ع: بعض اوقات شیطان چاہتا ہے آپکو چھوٹے چھوٹے کاموں میں الجھائے رکھے تاکہ عظیم کام انجام دینے سے روک سکے
بعض اوقات شیطان چاہتا ہے آپکو چھوٹے چھوٹے کاموں میں الجھائے رکھے تاکہ عظیم کام انجام دینے سے روک سکے!
(بعض اوقات) شیطان چاہتا ہے آپکو چھوٹے چھوٹے کاموں میں الجھائے رکھے۔ (لیکن) آپ لوگ ان شاء اللہ خود کو عظیم (اور مہم) کاموں کیلئے اور عظیم ذمےداری کیلئے تیار کریں۔
📜 (حضرت) موسی کلیم اللہ (ع) کی داستان میں شیطان نے چاہا کہ انہیں بنی اسرائیل کی ایک فرد (کے معاملہ) میں الجھا دے؛
«فَاسْتَغاثَهُ الَّذي مِنْ شيعَتِهِ عَلَى الَّذي مِنْ عَدُوِّهِ فَوَكَزَهُ مُوسى فَقَضى عَلَيْهِ قالَ هذا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطانِ». (القصص، ۱۵)
مامون نے امام رضا علیہ السلام سے پوچھا: "یہ آیت کس طرح سے (حضرت موسی علیہ السلام کی) عصمت کے ساتھ مناسبت رکھتی ہے؟
حضرت نے ارشاد فرمایا: 'هذا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطانِ' کے معنی یہ ہیں کہ موسی کلیم اللہ (ع) کیلئے اس صورتحال کو وجود میں لانے والا شیطان تھا تاکہ اس سے پہلے کہ موسی پیغمبر کا منصب سنبھالیں، (اس طرح کے معمولی مسئلہ میں) الجھ جائیں اور اس مسئلہ میں بنی اسرائیل کی ایک فرد کے سلسلے میں الجھیں'۔》
📚 استاد سید محمد مہدی میر باقری
١۵، ذی الحجہ ١٤٣٠ھ (دینی طالبعلموں سے خطاب)
#تعلیمات_اہلبیت
#talimaat_e_ahlbait
#التماس_دعا #بدر_علی