امام رضا علیہ السلام: قیامت کے دن تین مقامات پر اپنے زائر کی مدد کو آؤں گا
🔴 امام رضا علیہ السلام: قیامت کے دن تین مقامات پر اپنے زائر کی مدد کو آؤں گا 🔴
روایاتِ شیعہ و اہل سنت سے معلوم ہوتا ہے کہ امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام اپنے زائر کی قیامت کے دن تین مقامات پر مدد کے لیے تشریف لاتے ہیں:
روایت از کتاب "عیون أخبار الرضا" از شیخ صدوق:
امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
📜 "جو شخص دوریِ مسافت کے باوجود میری زیارت کو آئے، تو میں قیامت کے دن تین مقامات پر اس کے پاس آؤں گا تاکہ اسے ان کی ہولناکیوں سے نجات دوں:
1. جب اعمال نامے بائیں اور دائیں طرف اُڑتے ہوئے تقسیم کیے جائیں گے۔
جیسے قرآن میں ہے:
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتابَهُ بِيَمِينِهِ
(جسے اس کا نامہ عمل دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، اس سے نرم حساب لیا جائے گا)،
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتابَهُ بِشِمَالِهِ...
(اور جسے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، وہ افسوس کرے گا کہ کاش مجھے میرا نامہ عمل نہ دیا جاتا...)۔
2. پلِ صراط پر۔
3. میزان (اعمال کے ترازو) کے مقام پر۔
📚 عیون أخبار الرضا، جلد ۱، صفحہ ۲۸۵
روایت از "تاریخ نیشابور" از حاکم نیشابوری (عالمِ اہل سنت):
امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
📜 "جو کوئی میری زیارت کو آئے باوجود اس کے کہ میرے گھر (مزار) سے دور ہے، میں قیامت کے دن تین مقامات پر اس کے پاس آؤں گا تاکہ اسے ان کی ہولناکیوں سے نجات دوں:
1. جب اعمال نامے دائیں اور بائیں طرف اڑائے جائیں گے؛
2. پلِ صراط پر؛
3. میزان (اعمال کے ترازو) پر۔"
📚 تاریخ نیشابور، صفحہ ۲۷
۔
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کرنے کا ثواب!
حضرت امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:جو میرے دور افتادہ مکان کے باوجود میری زیارت کو آئے گا تین موقع پر اسکی مدد کو پہنچوں گا۔اور ہولناکیوں سے اسکی گلوخلاصی کراؤں گاایک اس وقت جب لوگوں کے نامہ اعمال ان کے دائیں اور بائیں اڑتے پھریں گے دوسرے صراط سے گزرتے ہوئے اور تیسرا میزان میں اعمال تولتے وقت۔
وروى حمدان الديواني عن الرضا عليه السلام أنه قال: " من زارني على بعد داري أتيته يوم القيامة في ثلاثة مواطن حتى أخلصه من أهوالها: إذا تطايرت الكتب يمينا وشمالا، وعند الصراط، وعند الميزان "
كامل الزيارات ص 304, الفقيه ج 2 ص 584, التهذيب ج 6 ص 85, الأمالي للصدوق ص 121, الخصال ج 1 ص 167, عيون أخبار الرضا (ع) ج 2 ص 255,. المزار للمفيد ص 195, المقنعة ص 479, روضة الواعظين ج 1 ص 235, جامع الأخبار ص 31, المزار الكبير ص 40, الوافي ج 14 ص 1546, وسائل الشيعة ج 14 ص 551, إثبات الهداة ج 4 ص 313, هداية الأمة ج 5 ص 512, بحار الأنوار ج 99 ص 34, مستدرك الوسائل ج 10 ص 356
📑 بدر علی
#تعلیمات_اہلبیتؑ #talimaat_e_ahlbait
#بدر_علی #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
#التماس_دعا #منقول #LikeAndShare
Gallery
Tap any image to view full screen