Back to امام علی رضا (ع)

امام رضا علیہ السلام کے لیے خدا کی طرف سے عطا کردہ لقب

امام رضا علیہ السلام کے لیے خدا کی طرف سے عطا کردہ لقب

🔴 «رضا»؛ امام رضا علیہ السلام کے لیے خدا کی طرف سے عطا کردہ لقب 🔴

 

شیخ صدوق (قدس سرہ) نے معتبر سند کے ساتھ روایت کی ہے:

 

احمد بن محمد بن ابی نصر بزنطی (رحمہ اللہ) کہتے ہیں:

میں نے امام محمد تقی (علیہ السلام) سے عرض کیا: کچھ لوگ، جو آپ کے مخالفین میں سے ہیں، یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ کے والد کو «رضا» کا لقب اس لیے دیا گیا کیونکہ مأمون نے انہیں ولی عہد کے طور پر منتخب کیا اور اس پر راضی ہوا تھا۔

امام محمد تقی (علیہ السلام) نے فرمایا:

"خدا کی قسم! انہوں نے جھوٹ کہا اور گمراہی کی بات کی، بلکہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں 'رضا' نام دیا، کیونکہ وہ اللہ کے لیے آسمان میں، اور اس کے رسول اور بعد کے آئمہ (علیہم السلام) کے لیے زمین میں موردِ رضایت تھے۔"

بزنطی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: کیا آپ کے تمام آباء و اجداد (علیہم السلام) اللہ، اس کے رسول، اور آئمہ کے لیے رضایت یافتہ نہ تھے؟

فرمایا: "یقیناً تھے۔"

میں نے عرض کیا: "تو پھر ان سب میں سے صرف آپ کے والد کو 'رضا' کیوں کہا گیا؟"

فرمایا: "کیونکہ ان سے ان کے دوست و محبّ تو راضی تھے ہی، ان کے دشمن اور مخالفین بھی ان سے راضی تھے، اور یہ حالت آپ کے آباء میں کسی اور کو نصیب نہ ہوئی؛ اسی لیے ان کا لقب 'رضا' رکھا گیا۔"

 

📚 عیون أخبار الرضا: شیخ صدوق: جلد: ۲، صفحہ: ۲۲

 

#بدر_علی #تعلیمات_اہلبیتؑ #التماس_دعا 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد 

#talimaat_e_ahlbait

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1