Back to امام علی رضا (ع)

امام رضا علیہ السلام کا توحید بیان کرنا اور مخالف کو شیعہ بنا دینا

امام رضا علیہ السلام کا توحید بیان کرنا اور مخالف کو شیعہ بنا دینا

🔴 امام رضا علیہ السلام کا توحید بیان کرنا اور مخالف کو شیعہ بنا دینا 🔴

 

📜 2- عِدّةٌ مِنْ أَصْحَابِنَا عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمّدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمّدِ بْنِ أَبِي نَصْرٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَي أَبِي الْحَسَنِ الرّضَا(علیه السلام) مِنْ وَرَاءِ نَهَرِ بَلْخَ فَقَالَ إِنّي أَسْأَلُكَ عَنْ مَسْأَلَةٍ فَإِنْ أَجَبْتَنِي فِيهَا بِمَا عِنْدِي قُلْتُ بِإِمَامَتِكَ فَقَالَ أَبُو الْحَسَنِ(علیه السلام) سَلْ عَمّا شِئْتَ فَقَالَ أَخْبِرْنِي عَنْ رَبّكَ مَتَي كَانَ وَ كَيْفَ كَانَ وَ عَلَي أَيّ شَيْ ءٍ كَانَ اعْتِمَادُهُ فَقَالَ أَبُو الْحَسَنِ(علیه السلام) إِنّ اللّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَي أَيّنَ الْأَيْنَ بِلَا أَيْنٍ وَ كَيّفَ الْكَيْفَ بِلَا كَيْفٍ وَ كَانَ اعْتِمَادُهُ عَلَي قُدْرَتِهِ فَقَامَ إِلَيْهِ الرّجُلُ فَقَبّلَ رَأْسَهُ وَ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلّا اللّهُ وَ أَنّ مُحَمّداً رَسُولُ اللّهِ وَ أَنّ عَلِيّاً وَصِيّ رَسُولِ اللّهِ(صلی الله علیه و آله وسلم) وَ الْقَيّمُ بَعْدَهُ بِمَا قَامَ بِهِ رَسُولُ اللّهِ(صلی الله علیه و آله وسلم) وَ أَنّكُمُ الْأَئِمّةُ الصّادِقُونَ وَ أَنّكَ الْخَلَفُ مِنْ بَعْدِهِمْ 

 

📃 ایک شخص امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا:

"میرے پاس ایک سوال ہے، اگر آپ وہ ویسا ہی جواب دیں جیسا میرے ذہن میں ہے تو میں آپ کی امامت، جو کہ امامتِ الٰہی ہے، کو مان لوں گا اور شیعہ ہو جاؤں گا۔"

امام علیہ السلام نے فرمایا: "جو چاہو پوچھو۔"

اس نے کہا: "مجھے بتائیں کہ آپ کا پروردگار کب سے ہے، کیسا ہے، اور اس کا سہارا کس چیز پر ہے؟"

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

"اللہ تبارک و تعالیٰ نے 'کہاں' (مکان) کو بغیر خود کسی جگہ میں ہونے کے پیدا کیا، اور 'کیسا' کو پیدا کیا بغیر اس کے کہ خود اس کے لیے کوئی کیفیت ہو، اور اس کا سہارا اس کی قدرت پر ہے۔"

یہ سن کر وہ شخص اٹھا، امام کا سر چوم لیا اور کہا:

"گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد اللہ کے رسول ہیں، علی رسول اللہ کے وصی اور ان کے بعد ان کے دین کے نگہبان ہیں، اور آپ سب ہی سچے امام ہیں، اور آپ ان کے بعد کے جانشین ہیں۔"

 

📚 اصول الكافي : الشيخ الكلينی جلد : 1 صفحه :66 

(باب الكون والمكان) 

 

جناب علامه مجلسی نے روایت کو معتبر کہا ہے

الحديث الثاني : صحيح

 

📚 نام کتاب : مرآة العقول : العلامة المجلسي جلد : 1 صفحه : 308

 

#بدر_علی #تعلیمات_اہلبیتؑ #talimaat_e_ahlbait 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد #التماس_دعا

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1