ایک دن امام علی رضا ع مامون کے دربار میں تھے
تو مامون نے کہا اے فرزند رسول ص ایک عورت ھے جس کا ہر دفعہ حمل ساقط ھو جاتا ھے اور وہ بہت پریشان رہتی ہے اس کا کوئی علاج بتا دیں ؟
امام علی رضا ع نے فرمایا اے مامون فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس دفعہ ایسے جو حمل ہوگا تو وہ ایک انتہائی خوبصورت بچے کو جنم دے گی اور وہ بچہ اپنی ماں کے مشابہ ہوگا لیکن اس کے دونوں پاؤں میں ایک ایک چھوٹی انگلی زیادہ ہوگی
مامون یہ سن کر حیران ہوگیا اور سوچنے لگا کہ خلقت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے تو یہ کیسا دعوی کر رہے ہیں ؟
پھر سوچا کہ چلو یہ ایک اچھا بہانہ ہوگا میرے پاس امام ع کو رسوا کرنے اور ان کو ولی عہدی سے ہٹانے کا
مامون نے حکم جاری کر دیا کہ اس عورت پر نظر رکھی جاے اور جیسے ہی ایسے حمل قرار پاے تو اسے سرکاری نگاہ داشت میں رکھ لیا جائے اور جیسے ہی اس کے ہاں بچہ پیدا ھو تو اس بچے کو میرے دربار میں پیش کیا جائے تاکہ میں دعوی امام ع کو غلط ثابت کر سکوں
راوی کہتا ھے جب اس عورت کو حمل قرار پایا اور پھر جب نے ایک بچے کو جنم دیا تو بچے کو دربار میں پیش کیا گیا
امام علی رضا ع بھی اس وقت دربار میں تھے
جب مامون نے بچے کو دیکھا تو اس میں وہ تمام باتیں موجود تھیں جو امام ع نے فرمای تھیں ، وہ حیرت زدہ رہ گیا اور سوچ میں پڑ گیا
تو امام علی رضا ع نے مامون کی طرف دیکھ کر کہا اے مومون کس سوچ میں ہو ؟
تو مامون نے کہا کہ میں سوچ یہ رہا ہوں کہ خلقت تو اللہ کے ہاتھ میں ھے لیکن آپ نے جیسا کہا ویسا ھی ہوا ، لیکن کیسے ؟
امام علی رضا ع نے فرمایا اے مامون یاد رکھو ھم حجت خدا ھیں
📜 جو ہم کہہ دیں وہ اللہ کرتا ھے اور جو اللہ کہہ دے وہ ہم کرتے ھیں
📚 مناقب ابن شہر اشوب
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
#تعلیمات_اہلبیتؑ
Gallery
Tap any image to view full screen