Back to امام علی رضا (ع)

امام اور امامت کی فضیلت امام رضا علیہ السلام کی زبانی

امام اور امامت کی فضیلت امام رضا علیہ السلام کی زبانی
امام اور امامت کی فضیلت امام رضا علیہ السلام کی زبانی
امام اور امامت کی فضیلت امام رضا علیہ السلام کی زبانی
امام اور امامت کی فضیلت امام رضا علیہ السلام کی زبانی
امام اور امامت کی فضیلت امام رضا علیہ السلام کی زبانی
امام اور امامت کی فضیلت امام رضا علیہ السلام کی زبانی

🔴 امام اور امامت کی فضیلت امام رضا علیہ السلام کی زبانی

 

🖋 تحریر: سید علی حیدر شیرازی

 

حدثنا أحمد بن علي بن إبراهيم بن هاشم قال حدثني أبي عن جدي عن علي بن معبد عن الحسين بن خالد عن أبي الحسن علي بن موسى الرضا عليه السلام عن أبيه موسى بن جعفر عن أبيه جعفر بن محمد عن أبيه محمد بن علي عن أبيه علي بن الحسين عن أبيه الحسين بن علي عن أبيه أمير المؤمنين علي بن أبي طالب عليهم السلام قال قال رسول الله " ص " ۔۔۔۔الخ

 

امام علی رضا علیہ السلام نے اپنے آبائے طاہرین کی سند سے رسول اللہ سے روایت کی ، آپ ص نے فرمایا مجھے جبرائیل امین نے خدا کی طرف سے خبر دی کہ اللہ تعالی نے فرمایا

 

" علی ابن ابی طالب میری مخلوق پر تیری حجت ہے اس کے صلب سے ایسے امام پیدا کروں گا جو میرے امر کو قائم کریں گے اور میرے راستے کی دعوت دیں گے میں ان کے ذریعے سے اپنے بندوں اور کنیزوں سے بلاؤں کو دور کروں گا اور ان ہی کی وجہ سے میں اپنی رحمت نازل کروں گا " (1)

 

                          -------------------------

 

حدثنا محمد بن علي ماجيلويه وأحمد بن علي بن إبراهيم بن هاشم والحسين بن إبراهيم بن تاتانه رضي الله عنهم قالوا حدثنا علي بن إبراهيم ابن هاشم عن أبيه عن محمد بن علي التميمي قال حدثني سيدي علي بن موسى الرضا عليهما السلام عن أبيه عن آبائه عن علي عليه السلام عن النبي " ص " ...... الخ 

 

امام علی رضا علیہ السلام نے اپنے آبائے طاہرین کی سند سے رسول اللہ سے روایت کیں آپ نے فرمایا جو یاقوت احمر کی اس شاخ کو دیکھنا چاہتا ہو جسے خدا نے اپنی قدرت کاملہ سے بنایا اور جو ان سے تمسک کرنا چاہتا ہو تو اسے علی اور اس کی اولاد میں ائمہ کے ساتھ محبت کرنی چاہیے کیونکہ وہ خدا کے منتخب اور مصطفی بندے ہیں اور وہ ہر گناہ اور خطا سے معصوم ہیں (2)

 

                          -------------------------

 

حدثنا محمد بن عمر بن محمد بن سلم بن البراء الجعابي قال حدثني أبو محمد الحسن بن عبد الله بن محمد بن العباس الرازي التميمي قال حدثني سيدي علي بن موسى الرضا عليه السلام قال حدثني أبي موسى بن جعفر قال حدثني أبي محمد بن علي قال حدثني أبي علي بن الحسين قال حدثني أبي الحسين بن علي قال حدثني أبي علي بن أبي طالب عليه السلام قال قال رسول الله " ص " من مات وليس له امام من ولدي مات ميتة جاهلية ويؤخذ بما عمل الجاهلية والاسلام 

 

امام علی رضا علیہ السلام سے روایت ہے آپ نے اپنے آبائے طاہرین کی سند سے آنحضرت سے روایت کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو مرجائے اور میری اولاد میں سے اس کا کوئی امام نہ ہو تو وہ جاہلیت کی موت مرا اور جاہلیت اور اسلام کے اعمال کی بدولت اس کا مواخذہ کیا جائے گا (3)

 

                          -------------------------

 

1 ) عیون الاخبار الرضا ، ج ۲ , ص ۱۲۵ ، ح ۲۰۸

2 ) عیون الاخبار الرضا ، ج ۲ ، ص ۱۲۶ ، ح ۲۱۱

3 ) عیون الاخبار الرضا ، ج ۲ ، ص ۱۲۸ ، ح ۲۱۴

 

🔴 امام رضا علیہ‌السلام کی امامت کے بارے میں وضاحت، ان کے والد، امام کاظم علیہ‌السلام کی جانب سے:

 

محمد بن اسماعیل بن فضل ہاشمی نے کہا:

 

> "میں امام ابو الحسن موسیٰ بن جعفر علیہ‌السلام کے پاس گیا، وہ سخت بیمار تھے۔ میں نے عرض کیا: اگر کوئی واقعہ پیش آئے — اللہ نہ کرے — تو ہم کس کے پاس رجوع کریں اور امام کون ہوگا؟"

امام کاظم علیہ‌السلام نے فرمایا:

"میرے بیٹے علی (امام رضا علیہ‌السلام) کے پاس۔ اس کی کتاب میری کتاب ہے، اور وہ میرا وصی اور میرے بعد میرا خلیفہ ہے۔"

 

📚 حوالہ: عیون أخبار الرضا، جلد اول، صفحہ ۳۳

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5
Gallery Image 6