یہ روایت سلیم بن قیس ہلالی نے عبداللہ بن جعفر سے نقل کی ہے:
رسولِ خدا ﷺ نے ایک خطبہ دیا اور فرمایا:
📜 "اے لوگو! جب میں شہید کر دیا جاؤں تو علی تمہاری جانوں سے زیادہ تم پر حق رکھنے والے ہوں گے۔ اور جب علی شہید ہو جائیں گے تو میرا بیٹا حسن مؤمنین پر ان کی جانوں سے زیادہ حق رکھنے والا ہوگا..."
یہ سن کر حضرت علیؑ کھڑے ہوئے اور روتے ہوئے عرض کیا:
"میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، یا رسول اللہ! کیا آپ قتل کر دیے جائیں گے؟"
رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا:
"ہاں، میں زہر کے ذریعے شہید کیا جاؤں گا، اور تم تلوار سے قتل کیے جاؤ گے، اور تمہاری داڑھی تمہارے سر کے خون سے رنگین ہو جائے گی۔"
📚 کتاب سلیم بن قیس ہلالی، صفحہ 362-363، نشر الهادی۔
Gallery
Tap any image to view full screen