فاطمہ بنت اسد ، جنابِ ابو طالب کو رسول اللہ [ صلی اللہ علیہ و آلہ ] کی ولادت کی خوشخبری
فاطمہ بنت اسد ، جنابِ ابو طالب کو رسول اللہ [ صلی اللہ علیہ و آلہ ] کی ولادت کی خوشخبری دینے آئیں :
قال أبو عبد الله عليه السلام: إن فاطمة بنت أسد جاءت إلى أبي طالب لتبشره بمولد النبي صلى الله عليه وآله فقال أبو طالب: اصبري سبتا أبشرك بمثله إلا النبوة
مروی ہے کہ امام جعفر صادق [ علیہ السلام ] نے فرمایا:
فاطمہ بنت اسد ابو طالب کے پاس آئیں تاکہ ابو طالب نبی [ علیہ السلام ] کی ولادت کی بشارت دیں
تو اس موقعہ پر ابو طالب[ سلام اللہ علیہ ] نے فرمایا:
اصبري سبتا أبشرك بمثله إلا النبوة
کچھ عرصہ صبر کیجئے ! میں [بھی ] آپ کو اس کے مثل کی بشارت دوں گا بس فرق صرف نبوت کا ہوگا۔
الكافي - الشيخ الكليني - ج ١ - الصفحة ٤٥٢
علامہ مجلسی فرماتے ہیں:
ويدل علي تقدم إيمان أبي طالب وأنه كان من الأوصياء ، وأمينا على أسرار الأنبياء.
اور [ یہ حدیث ] ابو طالب کے ایمان کی سبقت ، ان کے وصی اور ان کے انبیاء کے اسرار کے اَمین ہونے پر دلالت کرتی ہے۔
مرآة العقول في شرح أخبار آل الرسول نویسنده : العلامة المجلسي جلد : 5 صفحه : 278
عبدالزهراء الغروى
#yarasoolallah #sarkarkiaamadmarhaba #madina #تعلیمات_اہلبیت