🔴 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی مشرکین پر رحمت کی ایک جھلک:
حضرت باقرالعلوم علیہ السلام سے روایت ہے کہ:
ایک فرشتہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے پاس آیا اور عرض کیا:
"آپ کا پروردگار آپ کو سلام کہتا ہے اور مجھے آپ کی اطاعت کا حکم دیا ہے۔ میں ان پہاڑوں کا فرشتہ (نگران) ہوں۔ اگر آپ چاہیں تو میں یہ دونوں پہاڑ مشرکین پر الٹ دوں۔"
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا:
"پروردگارا! ان پر عذاب نہ نازل فرما، یہ میری قوم ہے، یہ لوگ نادان ہیں۔"
📚 الأصول الستة عشر، ص ۱۷۷ و ۱۷۸
📕 ایک اور روایت میں اضافہ ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا:
"میں تو رحمت کے طور پر مبعوث کیا گیا ہوں۔"
📚 الإحتجاج للطبرسی، ج۱، ص۲۱۲
#بدر_علی
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#التماس_دعا
Gallery
Tap any image to view full screen