*رسول اللہ ( فداہ ابي و امی ) کے ہاتھ اور پیر چومنا*
طبرانی نے "الاوسط" میں جید سند کے ساتھ "سلمة الاکوع" سے نقل کیا کہ انہوں نے کہا:
میں نے رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی اس ہاتھ سے بیعت کی پھر ہم نے رسول اللہ کے ہاتھ چومے تو آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے اس پر منع نہ فرمایا ۔
اور حاکم نے اپنی مستدرک میں بریدہ سے روایت نقل کی اور اس کی تصحیح کی
کہ بریدہ فرماتے ہیں :
ایک شخص رسول اللہ ( فداہ ابی و امی ) کے پاس آیا تو اس شخص نے آپ(فداہ ابی و امی ) کا ماتھا اور آپ ( علیہ السلام) کے پیروں کو چوما۔
Gallery
Tap any image to view full screen