❤ *محمد(ص) نام رکھنے کی فضیلت* ❤
📝 ابوہارون بیان کرتے ہیں کہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں بیٹھا کرتا تھا چند دن نہ جاسکا ۔جب حاضر ہوا تو فرمایا: اے ابو ہارون!میں نے تمہیں چند روز سے نہیں دیکھا
عرض کیا کہ میرے ہاں بچہ پیداہوا ہے (اس لئے مصروف رہا)
فرمایا :خدا مبارک فرمائے ۔نام کیا رکھا ہے ؟
عرض کیا ۔!محمد رکھا ہے ۔
امامؑ (یہ سن کر) رخسار کے بل زمین کی طرف جھکے اور تین بار فرمایا: محمدمحمدمحمد۔! قریب تھا کہ آپؑ کا رخسار زمین سے مل جائے پھر فرمایا: میں ،میری اولاد ،میرے اہل و عیال، میرے ماں باپ اور تمام روئے زمین کے لوگ فدا ہو جائیں حضرت رسول خُداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ۔
فرمایا
(جب یہ نام رکھا ہے) تو اس بچے کوگالی نہ دینا ،اسے نہ مارنا اور نہ اس سے کوئی برا سلوک کرنا اور جان لو کہ زمین میں کوئی گھر ایسا نہیں ہے کہ جس میں محمد نام کا کوئی شخص ہو مگر یہ کہ وہ گھر روزانہ ایک بار پاک صاف کیا جاتا ہے ۔
📜 وعن محمد بن يحيى، عن أحمد بن محمد، عن محمد بن سنان، عن أبي هارون مولى آل جعدة قال: كنت جليسا لأبي عبد الله (عليه السلام) بالمدينة ففقدني أياما، ثم إني جئت إليه فقال: لم أرك منذ أيام يا أبا هارون؟! فقلت: ولد لي غلام، فقال: بارك الله لك، فما سميته؟ قلت:
سميته محمدا، فأقبل بخده نحو الأرض وهو يقول محمد محمد محمد، حتى كاد يلصق خده بالأرض، ثم قال: بنفسي وبولدي وبأهلي وبأبوي وبأهل الأرض كلهم جميعا الفداء لرسول الله (صلى الله عليه وآله)، لا تسبه، ولا تضربه، ولا تسئ إليه، واعلم أنه ليس في الأرض دار فيها اسم محمد إلا وهي تقدس كل يوم.
📚 الكافي ج 6 ص 39, الوافي ج 23 ص 1326, وسائل الشيعة ج 21 ص 393, حلية الأبرار ج 4 ص 17, بحار الأنوار ج 17 ص 30, العوالم ج 20 ص 1140،جامع احدیث الشیعہ:ج21:ص336،موسوعۃ احادیث اہل بیتؑ:ج9:ص259
#تعلیمات_اہلبیت
#طالب_دعا
#بدر_علی
#share #plzshare #shareit #sharethis #sharethispost