تاريخ كى كتابوں ميں جناب زينب بنت على عليہما السلام كى اولاد كے جو نام وارد ہوئے ہيں اس كے مطابق ان كى ايك بيٹى اور تين بيٹے تھے جن كے نام درج ذيل ہيں :

 

🔹 تين فرزند : 

۱) على 

۲) عون الأكبر

۳) جعفر 

 

🔹ان ميں سے جعفر اور عون كربلاء ميں شہيد ہوئے۔  

 

🔻 آپ كى صرف ايك بيٹى تھيں جن كا نام ’’ امّ كلثوم‘ ‘‘ تھا۔ 

 

🔹اوپر جو نام ذكر كيے گئے ہيں وہ معروف مؤرخ و محدث فضل بن حسن طبرسى كے مطابق ہے جس پر علماء اعلام كو زيادہ اعتماد ہے۔ نيز تذكرة الخواص جوكہ سبط ابن جوزى كى تحرير كردہ كتاب ہے اس ميں جناب زينب سلام اللہ عليہا كے بيٹوں كے نام ’’ على ، محمد ، عون الأكبر اور عباس ‘‘ وارد ہوئے ہيں جن ميں سے عون اور محمد كربلاء ميں شہيد ہوئے ۔ نيز ايك بيٹى كا نام وارد ہوا ہے جن كا نام ام كلثوم تھا ۔ 

 

🔸 حوالہ : 

إعلام الورى بأعلام الھدى ، الفضل بن الحسن الطبرسى، ص ۲۰۴ ۔ 

تذكرة الخواص ، سبط ابن الجوزى، ص ۱۷۵ ۔