امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کا اپنی عمہ جان حضرت زینب سلام الله علیها کے مصائب پر خون کے آنسو بہانا
◾️ امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کا اپنی عمہ جان حضرت زینب سلام الله علیها کے مصائب پر خون کے آنسو بہانا 🙏😭
زیارتِ ناحیہ مقدسہ میں امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف فرماتے ہیں:
«لَأَندُبَنَّكَ صَباحاً وَ مَساءً وَ لَأَبكِيَنَّ عَلَيكَ بَدَلَ الدُّمُوعِ دَماً»
یعنی: میں صبح و شام تم پر گریہ کروں گا، اور جب میری آنکھوں کے آنسو ختم ہو جائیں گے تو تم پر خون کے آنسو بہاؤں گا۔
حاج ملا علی سلطان علی خطیب تبریزی (جو بڑے عابد و زاہد تھے) فرماتے ہیں:
"میں نے خواب میں امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کی زیارت کی اور عرض کیا:
کیا یہ صحیح ہے کہ آپ خون کے آنسو بہاتے ہیں؟
امام نے فرمایا: ہاں۔
میں نے پوچھا:
کیا یہ مصیبت حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ہے؟
فرمایا: نہیں، اگر علی اکبر زندہ ہوتے تو وہ بھی اس مصیبت پر خون کے آنسو بہاتے۔
میں نے عرض کیا:
کیا یہ مصیبت آپ کے عم محترم حضرت عباس علیہ السلام کی ہے؟
فرمایا: نہیں، اگر میرے چچا عباس بھی ہوتے تو وہ بھی اس مصیبت پر خون کے آنسو بہاتے۔
میں نے کہا:
تو کیا یہ مصیبت آپ کے جد امام حسین علیہ السلام کی ہے؟
فرمایا: نہیں، اگر میرے جد سید الشہداء علیہ السلام بھی زندہ ہوتے تو وہ بھی اس مصیبت پر خون کے آنسو بہاتے۔
میں نے عرض کیا:
پھر وہ کون سی مصیبت ہے جس پر آپ خون کے آنسو بہاتے ہیں؟
⚫️ امام نے فرمایا:
یہ مصیبت میری عمہ، حضرت زینب سلام الله علیها کی مصیبت ہے۔ 😭💔
📚 کتاب: ۲۵۰ کرامت برای سیده زینب و سیدههای بیت نبوت (ابوالفضل کاشانی، ص ۴۶–۴۷)
نقل از: شیفتگان حضرت مهدی عجل الله تعالی فرجه الشریف (تألیف شیخ قاضی زاہدی، ص ۱۴۵)
نقل از مرحوم نهاوندی و السیدة رقیة تألیف خلخالی، ص ۲۳۳
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen