یا اختی لا تنسینی فی نافلة اللیل
یا اختی لا تنسینی فی نافلة اللیل
یا اختی لا تنسینی فی نافلة اللیل
یا اختی لا تنسینی فی نافلة اللیل
یا اختی لا تنسینی فی نافلة اللیل
یا اختی لا تنسینی فی نافلة اللیل
یا اختی لا تنسینی فی نافلة اللیل

🔴 بہن سے دعائیں لینا مولا حسین ع کی سنت 🔴

 

جو کچھ اس عظیم، مومنہ اور پاکیزہ خاتون (حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا) کی سیرت و اخلاق میں بیان ہوا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ عبادت، خصوصاً نمازِ شب اور نوافل کی ادائیگی میں بے حد اہتمام فرمایا کرتی تھیں۔

یہاں تک کہ آپ کے زمانے کے امام، سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے خود آپ سے فرمایا:

 

📜 "یا اختی لا تنسینی فی نافلة اللیل"

 

📃 "اے میری بہن! نمازِ شب میں مجھے فراموش نہ کرنا۔"

 

📚 کتاب: وفیات الأئمہ، مؤلف: علمائے بحرین و قطیف، جلد 

1، صفحہ 441

📚 کتاب: زینب الکبریٰ من المهد إلى اللحد، مؤلف: سید محمد کاظم القزوینی، جلد 1، صفحہ 222

📚 کتاب: زینب الکبریٰ از شیخ جعفر النقدی، صفحہ 58

 

یہ جملہ امام حسین علیہ السلام نے روزِ عاشورا، اپنی بہن زینب سلام اللہ علیہا سے وداع کے وقت ارشاد فرمایا۔

 

مزید روایت میں آیا ہے کہ:

 

📜 "عمه‌ام پیوسته در محراب عبادت ایستاده بود، نماز و نیایش داشت و پیوسته اشک‌های او سرازیر می‌شد."

 

📃 "میری پھوپھی ہمیشہ محرابِ عبادت میں کھڑی رہتی تھیں، نماز و مناجات میں مصروف رہتیں، اور ان کی آنکھوں سے مسلسل آنسو بہتے رہتے تھے۔"

 

📚 محلاتی، زینب عقیلہ بنی ہاشم، ص 29

📚 نقدی، زینب کبریٰ، ص 62

📚 العلوی، عقبات الأنوار، ص 20

📚 دخیل، أعلام النساء، ج 6، ص 19

 

اور امام زین العابدین علیہ السلام جو سفرِ کوفہ و شام میں اپنی پھوپھی کے ساتھ تھے فرماتے ہیں:

 

📜 "إنَّ عمَّتی زینب (علیها السلام) کانَت تؤدّی صلاتَها من قیام الفرائض و النوافل عند مسیرِنا من الکوفة إلى الشام، و فی بعض المنازل کانت تُصلّی من جلوسٍ لشدّة الجوع و الضعف، لأنّها کانت تُقسّم ما یصیبُها من الطعام علی الأطفال."

 

📃 "میری پھوپھی زینب سلام اللہ علیہا اسیری کے سفر میں کوفہ سے شام تک ہمیشہ اپنی واجب اور نفل نمازیں پڑھتی رہتیں۔

کبھی میں دیکھتا کہ وہ کمزوری اور بھوک کے سبب بیٹھ کر نماز ادا کرتی تھیں، کیونکہ وہ اپنا حصۂ خوراک بچوں میں تقسیم کر دیتی تھیں، اور خود کے لیے کچھ نہیں رکھتی تھیں۔"

 

📚 ریاحین الشریعہ، جلد 3، صفحہ 62

📚 کتاب: زینب الکبریٰ، مؤلف: شیخ جعفر النقدی، جلد 1، صفحہ 62

 

بدر علی 

 

#بدر_علی 

#التماس_دعا 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد 

 

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5
Gallery Image 6
Gallery Image 7