Back to سیدہ زینب سلام اللہ علیہا

ولایتِ تکوینی حضرت زینب سلام الله علیہا

ولایتِ تکوینی حضرت زینب سلام الله علیہا
ولایتِ تکوینی حضرت زینب سلام الله علیہا
ولایتِ تکوینی حضرت زینب سلام الله علیہا
ولایتِ تکوینی حضرت زینب سلام الله علیہا
ولایتِ تکوینی حضرت زینب سلام الله علیہا

🔴 ولایتِ تکوینی حضرت زینب سلام الله علیہا 🔴

 

حضرت زینب سلام الله علیہا کا خطبہ اپنے والد امیرالمؤمنین علیہ السلام کے خطبے کی مانند تھا، جو سننے والوں کو حیرت و سکوت میں ڈال دیتا تھا۔

جب حضرت زینب نے ارادہ فرمایا کہ خطبہ دیں، تو فرمایا: "اسکتوا!" (خاموش رہو!) اور سب لوگ فوراً خاموش ہو گئے۔

یہ اس بات کی نشانی ہے کہ ان کے اندر ولایتِ تکوینی (باطنی روحانی اختیار) کا ظہور تھا، کہ ان کے حکم سے مجمع پر سکوت طاری ہو گیا۔

 

⭕ حدیث:

 

حذیم اسدی کہتا ہے:

 

📜 "خدا کی قسم! میں نے کبھی کسی باحیا خاتون کو حضرت زینب سلام الله علیہا سے زیادہ فصیح و بلیغ نہیں دیکھا۔ گویا وہ اپنے والد علی علیہ السلام کی زبان سے بول رہی ہوں۔

انہوں نے لوگوں کو اشارہ کیا کہ خاموش ہو جائیں، تو سب کے سانس تھم گئے، اور گھنٹیوں کی آوازیں بھی رک گئیں۔"

 

📓 کتاب: الاحتجاج

✍️ مؤلف: ابو منصور احمد بن علی بن ابی طالب الطبرسی

📖 جلد 1، صفحہ 304

🔗 lib.eshia.ir/10412/1/304

 

📘 کتاب: الامالی (طبع دار الثقافة)

✍️ مؤلف: شیخ الطوسی

📖 جلد 1، صفحہ 92

🔗 lib.eshia.ir/27725/1/92

 

📕 کتاب: الامالی

✍️ مؤلف: شیخ مفید

📖 جلد 1، صفحہ 321

🔗 lib.eshia.ir/15035/1/321

 

۔

 

🔴 یہی مضمون اہلِ سنت کی بعض کتب میں بھی آیا ہے۔

 

🗞 (کلامِ اُمِّ کلثوم علیہا السلام)

 

▪️سعید بن حميری ابومعاذ، عبداللہ بن عبدالرحمن (شامی راوی) کے واسطے سے شعبہ بن حذام اسدی سے نقل کرتے ہیں:

 

📜 "میں نے ام کلثوم علیہا السلام کو دیکھا، خدا کی قسم! ان جیسی باحیا اور فصیح خاتون نہیں دیکھی۔ گویا وہ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی زبان سے بول رہی تھیں۔

انہوں نے لوگوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا، تو سانسیں تھم گئیں اور گھنٹیوں (دربار اور یہاں تک کہ جانوروں کے گلے میں لٹکی ہوئی) کی آوازیں بند ہو گئیں۔"

 

📙 کتاب: بلاغات النساء

✍️ مؤلف: ابن طَیفور

📖 جلد 1، صفحہ 23

🔗 lib.eshia.ir/10404/1/23

 

بدر علی 

 

#بدر_علی 

#التماس_دعا 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد 

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5