🔴 عفت و حیاء حضرت زینب سلام الله علیہ 🔴
جو کچھ آپ آگے پڑھیں گے وہ ایک بے نظیر تاریخی واقعہ ہے، جو اہلِ بیت علیہم السلام کے حجاب پر اہتمام اور ان کی غیرتِ دینی کو حضرت زینب سلام الله علیہا کے بارے میں ظاہر کرتا ہے۔
▪️ یحییٰ مازنی روایت کرتے ہیں:
📜 "میں طویل مدت تک مدینہ میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کا پڑوسی رہا، اور میرا گھر اس مکان کے قریب تھا جس میں ان کی بیٹی حضرت زینب سلام الله علیہا رہتی تھیں۔ خدا کی قسم! اس تمام مدت میں نہ میں نے حضرت زینب کو دیکھا اور نہ ان کی آواز سنی۔
جب بھی وہ اپنے نانا رسولِ خدا ﷺ کی قبرِ مبارک کی زیارت کے لیے جانا چاہتیں، رات کے وقت نکلتی تھیں۔ امام حسن علیہ السلام ان کے دائیں طرف، امام حسین علیہ السلام بائیں طرف، اور امیرالمؤمنین علیہ السلام ان کے آگے آگے چلتے۔
جب وہ قبرِ مطہر کے قریب پہنچتیں، تو امیرالمؤمنین علیہ السلام آگے بڑھ کر وہ چراغ بجھا دیتے جو قبرِ رسول ﷺ کے قریب روشن ہوتا تھا۔
ایک مرتبہ امام حسن علیہ السلام نے وجہ پوچھی تو حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:
’مجھے خوف ہے کہ کہیں کوئی شخص تمہاری بہن زینب پر نظر نہ ڈال دے۔‘"
📙 کتاب: زینب الکبریٰ
✍️ مؤلف: شیخ جعفر النقدی
📖 جلد 1، صفحہ 22
🔗 lib.eshia.ir/86783/1/22
۔
🔴 زہرا کی نائب، عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب کبریٰ سلام الله علیہا حجاب اور عفت میں اپنی والدہ حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی مانند تھیں؛ عاشورا اور قید و اسیری کے واقعات سے پہلے کسی نامحرم مرد نے حضرت زینب کا چہرہ نہیں دیکھا تھا۔
📜 تاریخ میں آیا ہے کہ جب حضرت زینب مسجد النبی میں رسول خدا ﷺ کی قبر مبارک پر جانا چاہتیں، تو حضرت علی علیہ السلام حکم دیتے کہ حسن و حسین علیہما السلام ان کے ساتھ جائیں۔ امام حسن علیہ السلام آگے، امام حسین علیہ السلام پیچھے، اور حضرت زینب درمیان میں چلتی تھیں۔
📚 دستغیب، سید عبدالحسین، زندگانی حضرت زینب علیہا السلام، ص ۱۹
ربّ العفاف حضرت زینب سلام الله علیہا نے دورانِ اسارت، کربلا سے شام تک کے سفر میں اپنی عفت پر سختی سے قائم رہیں۔
لکھا ہے کہ جب عمر بن سعد کے پیروکاروں نے ان کا نقاب چھین لیا:
"وہ اپنے چہرے کو ہاتھوں سے ڈھانپنے لگیں، کیونکہ ان کا پردہ ان سے لے لیا گیا تھا۔"
📚 جزائری، سید نورالدین، خصائص الزینبیہ، ص ۳۴۵
#بدر_علی
#التماس_دعا
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen