حضرت زینب سلام الله علیہا پر گریہ کی فضیلت و ثواب
🔴 حضرت زینب سلام الله علیہا پر گریہ کی فضیلت و ثواب
▪️مرحوم سید نور الدین جزائری اپنی کتاب الخصائص الزینبیة میں لکھتے ہیں:
📜 روایت ہے کہ جب زینب بنتِ علی بن ابی طالب علیہ السلام پیدا ہوئیں، تو رسولِ خدا صلی الله علیہ و آله کو خبر دی گئی۔ آنحضرت فوراً حضرت فاطمہ سلام الله علیہا کے گھر تشریف لائے اور فرمایا:
"اے میری بیٹی! اپنی نومولود بچی کو میرے پاس لاؤ۔"
جب حضرت فاطمہ علیہا السلام نے بچی کو حاضر کیا تو رسولِ خدا صلی الله علیہ و آله نے اسے اپنی آغوش میں لیا، اپنے سینۂ مبارک سے لگایا، اور اپنا چہرہ اُس بچی کے چہرے سے ملا کر بلند آواز سے گریہ فرمایا، یہاں تک کہ آنسو آپ کے رخسارِ مبارک پر بہنے لگے۔
حضرت فاطمہ سلام الله علیہا نے عرض کیا:
"بابا جان! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ خدا آپ کی آنکھوں کو کبھی اشکبار نہ کرے۔"
رسولِ خدا صلی الله علیہ و آله نے فرمایا:
"اے میری بیٹی فاطمہ! جان لو کہ یہ بچی میرے بعد اور تمہارے بعد بہت بڑی مصیبتوں اور سخت آزمائشوں میں مبتلا ہوگی، اور اس پر دل دہلا دینے والے رنج و الم آئیں گے۔"
یہ سن کر حضرت فاطمہ سلام الله علیہا بھی رو پڑیں، اور عرض کیا:
"اے بابا جان! جو شخص اس بچی پر اور اس کی مصیبتوں پر گریہ کرے، اُس کا کیا ثواب ہوگا؟"
رسولِ خدا صلی الله علیہ و آله نے فرمایا:
"اے میری پارهٔ تن، اے میری آنکھوں کی ٹھنڈک! جو شخص اُس پر اور اُس کی مصیبتوں پر گریہ کرے، اُس کے گریہ کا ثواب ویسا ہی ہے جیسے کوئی شخص اُس کے دو بھائیوں [امام حسن و امام حسین علیهما السلام] پر گریہ کرے۔"
اس کے بعد رسولِ خدا صلی الله علیہ و آله نے اس بچی کا نام "زینب" رکھا۔
📚 الخصائص الزینبیة، ص 32، طبع دار الحوراء
#بدر_علی
#التماس_دعا
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
Gallery
Tap any image to view full screen