حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عصمت
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عصمت
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عصمت
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عصمت
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عصمت
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عصمت
حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عصمت

◀️ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عصمت 👇

 

🔴 حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عصمت اور آیت اللہ العظمیٰ بہجت (اعلیٰ اللہ مقامہ) کا جواب

 

❓ سوال:

کیا یہ کہنا درست ہے کہ انبیاء اور ائمہ علیہم السلام کے علاوہ بھی بعض افراد معصوم ہو سکتے ہیں؟

مثلاً حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام؟

اور کیا "عصمت" کے بھی مختلف درجے (مراتب) ہوتے ہیں؟

 

🖋 جواب:

عصمت انبیاء اور اوصیاء (ائمہ علیہم السلام) کے منصبِ حیات کے لیے ضروری شرط ہے، اور ان میں عصمت کا ہونا واجب ہے۔

لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے علاوہ کسی کے لیے عصمت ناممکن ہے۔

 

💠 دلیل یہ ہے کہ:

ہم سب پر واجب ہے کہ ہم اپنی پوری زندگی، ہر وقت اور ہر جگہ، تمام گناہوں اور معاصی سے پرہیز کریں۔

اور جب انسان ہر گناہ سے اجتناب کرے تو یہ عصمت کا ایک درجہ ہے۔

 

لہٰذا اگر ہم سب کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ گناہوں سے مکمل طور پر بچیں،

تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اللہ نے ہمیں ایسی چیز کا مکلف بنایا ہو جو ناممکن ہو؟

 

♻️ مزید یہ کہ:

اہلِ بیت علیہم السلام کے صالحین، صادقین، اور دیگر کامل افراد کی ایک جماعت نے اس حقیقت کی تصدیق کی ہے

کہ بعض بندے عمر بھر تمام گناہوں سے پرہیز کرتے ہیں — یعنی وہ عملی طور پر معصوم رہتے ہیں۔

 

📚 البرهان القاطع: مجموعة أجوبة المسائل العقائدية و الشرعية، صفحہ 34

 

۔

 

🔴 علامہ مامقانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

 

میں کہتا ہوں: زینب! اور کیا ہے زینب! اور تم کیا جانو کہ زینب کون ہے!

وہ عقیلہ بنی ہاشم ہیں یعنی ہاشمی خاندان کی عقل و دانائی کی پیکر اور ان میں ایسی اعلیٰ و برتر صفات جمع ہیں جنہیں ان کی والدہ کے بعد کسی نے نہیں پایا۔

بالکل بجا ہے اگر کہا جائے کہ وہ "صدیقہ صغریٰ" ہیں (یعنی چھوٹی سچی خاتون، جو سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بعد سب سے سچی و پاکیزہ خاتون ہیں)۔

 

وہ حجاب اور عفت میں بے مثال تھیں؛ یہاں تک کہ ان کے والد اور بھائیوں کے زمانے میں کسی مرد نے ان کا چہرہ تک نہیں دیکھا، یہاں تک کہ روزِ طف (کربلا) آیا۔

 

وہ صبر، استقامت، ایمان کی قوت، اور تقویٰ میں یکتائیں۔

اور فصاحت و بلاغت میں تو گویا امیرالمؤمنین علیہ السلام کی زبان سے بول رہی ہوں یہ بات ہر وہ شخص جانتا ہے جس نے ان کا خطبہ غور سے پڑھا ہو۔

 

🔵 اگر ہم کہیں کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا عصمت کے مقام پر فائز تھیں (یعنی گناہ اور خطا سے محفوظ و پاک تھیں)،

تو جو شخص ان کے کربلا کے حالات اور اس کے بعد کے واقعات سے واقف ہے، وہ ہرگز انکار نہیں کر سکتا۔

 

کیونکہ اگر ان میں یہ مقام نہ ہوتا،

تو امام حسین علیہ السلام امامت کے بوجھ کا ایک حصہ ان پر امام سجاد علیہ السلام کی بیماری کے دوران ہرگز نہ ڈالتے،

اور نہ ہی امام حسین علیہ السلام اپنی اہم وصیتیں ان کے سپرد کرتے۔

 

اسی طرح امام سجاد علیہ السلام بھی انہیں احکامِ شرعیہ کے بیان اور ولایت و امامت کے آثار و نشانیوں کے اظہار میں اپنا خاص نائب مقرر نہ فرماتے۔

 

📚 کتاب کا نام: فاطمة الزهراء، بهجة قلب المصطفى ﷺ

✍️ مصنف: احمد الرحمانی الہمدانی

📖 جلد: 1

📄 صفحہ: 638

 

-

 

🔴 حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی دام ظلہ فرماتے ہیں:

 

📜 باسمہ جلت أسماؤہ

اللہ کے نام سے، جس کے نام برتر و پاکیزہ ہیں

 

شیعہ علما کا عقیدہ یہ ہے کہ عصمت (یعنی گناہ و خطا سے کامل حفاظت) صرف چودہ معصومین علیہم السلام کے ساتھ مخصوص ہے۔

تاہم حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور حضرت عباس علیہ السلام نے عصمت کے سوا ہر بلند و برتر مقام حاصل کیا ہے جس کا تصور کیا جا سکتا ہے۔

 

⭕️ بلکہ بعض بزرگ علما نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے بارے میں لکھا ہے کہ:

چونکہ امامت کے راز امام سجاد علیہ السلام کی جان کی حفاظت کے لیے ان کے سپرد کیے گئے تھے،

لہٰذا اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اس مدت کے دوران وہ معصومہ تھیں،

تو میں اس پر اعتراض نہیں کروں گا۔

 

👈🏼 بہرحال، یہ دونوں بزرگ ہستیاں (حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور حضرت عباس علیہ السلام) ان افراد میں سے ہیں جن کے اعمال کی بدولت اسلام باقی رہا۔

 

📚 ماخذ: ہمراہ با عالمانِ شیعہ | حجرہ فقاہت

 

۔

 

🔴 آیت اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی حفظہ اللہ کا اس استفتاء (شرعی سوال) کے جواب میں بیان

 

🌸🌺 حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اور حضرت عباس علیہ السلام کا مقام

 

⁉️❓ سوال نمبر ۵۱:

کیا حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام معصوم ہیں؟

اور اگر ہیں تو آپ کے پاس ان کی عصمت پر کیا دلائل ہیں؟

 

✅✅ جواب:

یہ دونوں بزرگ ہستیاں فضیلت، اعلیٰ صفات، اور کمالات کے اعتبار سے ایسے مقام پر فائز ہیں

کہ وہ براہِ راست معصومین علیہم السلام کے بعد آتے ہیں۔

یعنی چودہ معصومین علیہم السلام کے بعد

کسی کا درجہ ان سے بلند نہیں ہے۔

 

البتہ عصمت (یعنی ہر قسم کی لغزش اور خطا سے کامل حفاظت)

صرف چودہ معصومین علیہم السلام کے ساتھ مخصوص ہے۔

 

(یعنی: یہ دونوں بزرگ ہستیاں گناہوں سے پاک اور محفوظ تھیں،

لیکن وہ کبریٰ عصمت — جو امامت اور ہر چھوٹی سے چھوٹی لغزش سے حفاظت کے خصوصی درجہ کے ساتھ مخصوص ہے —

ان کے پاس نہیں تھی۔ یہ درجہ صرف اماموں کو حاصل ہے۔)

 

📚 ماخذ:

کتاب: عاشورا و قیام امام حسین علیہ السلام از دیدگاه حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد صادق روحانی (مد ظلہ العالی)

(عقائدی سوال و جواب مجموعہ، جلد دوم)

 

✍️ مصنف: آیت اللہ العظمی سید محمد صادق روحانی

🏷️ ناشر: مؤسسه مهر امیرالمؤمنین علیہ السلام

📅 سالِ اشاعت: ۱۳۹۰ ہجری شمسی

📄 صفحہ: 72

 

۔

 

🔴 کیا جناب زینب کبریٰ اور جناب فاطمہ معصومہ بھی جناب سیدہ کی طرح معصوم ہیں?!

 

آیت اللہ عبداللہ جوادی عاملی کی کتاب نظر سے گزری تو انہوں نے لکھا تھا کہ جناب زینب و فاطمہ علیھما السلام کے عدم عصمت پر ہمارے پاس کوئی دلیل نہیں اسی وجہ سے یہ سوال ذہن میں آیا۔

 

عصمت کے درجات ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے ہمیں عصمت کے مفہوم کو سمجھنا ہے۔ کیا عصمت سے مراد جبر ہے؟ 

 

یعنی اللہ نے کسی شخص کو بنایا ہی ایسا ہے کہ وہ گناہ کر نہیں سکتا۔۔۔ تو اس پر سوال اٹھے گا کہ اس میں اس شخص کا کمال کیا ہے اگر وہ گناہ نہیں کرتا؟ 

جب اس کے اندر گناہ کا غریزہ ہی نہیں تو گناہ نہ کرنا کوئی کمال نہیں۔

 

عصمت کا مطلب تقوی کے مدارج ہیں، جیسے جیسے انسان متقی ہوتا جاتا ہے، وہ گناہوں سے دور ہوتا جاتا ہے۔ معصومین ع اعلی ترین درجے پر فائز تھے، لہذا ان سے گناہ سرزد نہیں ہوتا۔ یعنی گناہ پر قادر ہونے کے باوجود بھی گناہ نہیں کرتے، کیونکہ وہ گناہوں کے معنوی و روحانی عواقب سے آشنا ہیں۔

 

اگر اس مفہوم میں تقوی کو لیا جائے تو یقینا جناب زینب کبری و فاطمہ معصومہ (س) بھی اس مرتبے پر فائز نظر آتے ہیں۔ البتہ عصمت امامت کے مفہوم میں، جہاں عقلی طور پر کسی نبی یا امام سے گناہ سرزد ہونے کا عقیدہ عقلی لحاظ سے غلط ہے، ان معنوں میں عصمت کو یہاں نہیں لینا چاھئے

 

#بدر_علی 

#التماس_دعا 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5
Gallery Image 6
Gallery Image 7