Back to سیدہ زینب سلام اللہ علیہا

حضرت زینب سلام اللہ علیہا، امام حسین علیہ السلام کی شریک تھیں اسلام اور شریعت کے دفاع میں

❤️ حضرت زینب سلام اللہ علیہا، امام حسین علیہ السلام کی شریک تھیں اسلام اور شریعت کے دفاع میں۔ ❤️

✍️ مرجعِ عالیقدرِ شیعہ، مرحوم حضرت آیت اللہ العظمیٰ خوئی رضوان اللہ علیہ، حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے بارے میں لکھتے ہیں:

📜 "میں کہتا ہوں: بے شک وہ (حضرت زینب سلام اللہ علیہا) اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کی شریک تھیں، اسلام کے دفاع میں، راہِ خدا میں جہاد میں، اور اپنے نانا رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی شریعت کے دفاع میں۔

پس تم انہیں فصاحت (بلاغت) میں ایسی دیکھو گے گویا ان کے والد امیرالمؤمنین علیہ السلام کی زبان سے الفاظ ادا ہو رہے ہیں۔

اور ثبات و استقامت میں تم انہیں اپنے والد علی علیہ السلام کا پرتو پاؤ گے۔

وہ ظالموں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکاتیں،

اور سوائے خدای سبحان کے کسی سے خوف نہیں کرتیں۔

وہ ہمیشہ حق اور سچ بولتی ہیں،

نہ سخت طوفان انہیں ہلا سکتا ہے،

نہ تیز آندھیاں انہیں بکھیر سکتی ہیں۔

پس بے شک وہ امام حسین علیہ السلام کی حقیقی بہن اور ان کے عقیدہ و جہاد کی راہ میں شریک ہیں۔"

📚 ماخذ: معجم رجال الحدیث، جلد 24، صفحہ 219

بدر علی

#بدر_علی 

#التماس_دعا 

#تعلیمات_اہلبیتؑ

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3