حضرت زینب کبریٰ علیہاالسلام کی عبادات مصیبتوں کے میدان میں
حضرت زینب کبریٰ علیہاالسلام کی عبادات مصیبتوں کے میدان میں
▪️ کتاب مثیر الأحزان میں "شیخ شریف جواهری" فاطمہ بنت امام حسین علیہالسلام سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا:
📜 "اور جہاں تک میری پھوپھی زینب علیہاالسلام کا تعلق ہے، تو وہ شب عاشور پوری رات اپنے محراب عبادت میں قیام کیے رہیں، اپنے رب سے فریاد کرتی رہیں۔ خدا کی قسم! نہ ہم میں سے کسی کی آنکھ سو سکی اور نہ کوئی آہ رک سکی۔
📚 مثیر الأحزان، ص 56؛ تاریخ امام حسینؑ، ج 10، ص 554
💬 امام سجاد علیہالسلام نے فرمایا:
📜 "میں نے اپنی پھوپھی کو رات کا نفل نماز کبھی بیٹھ کر پڑھتے نہیں دیکھا، سوائے گیارہویں محرم کی رات کے۔ یعنی انہوں نے اپنے نفل عبادات اور تہجد کو کبھی ترک نہیں کیا، حتیٰ کہ اس غم و اندوہ کی رات میں بھی، جس میں انہوں نے اپنے تمام عزیزوں کو کھو دیا اور بے شمار مصیبتیں برداشت کیں۔"
📚 تاریخ امام حسینؑ، ج 10، ص 128
▪️ اور نیز امام زین العابدین علی بن الحسین علیہمالسلام سے منقول ہے:
📜 "میری پھوپھی زینب علیہاالسلام ہمیں کوفہ سے شام کی طرف لے جانے کے سفر کے دوران بھی اپنی واجب اور نفل نمازیں قیام کے ساتھ ادا کرتی رہیں۔ تاہم بعض منزلوں میں بیٹھ کر نماز پڑھتی تھیں، کیونکہ انہیں شدید بھوک اور کمزوری لاحق ہو چکی تھی، جو تین راتوں سے جاری تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جو تھوڑا سا کھانا ان کو ملتا تھا، وہ بچوں میں تقسیم کر دیتی تھیں۔ کیونکہ دشمن فوج ہمیں دن رات میں صرف ایک روٹی دیتی تھی۔"
📚 تاریخ امام حسینؑ، ج 10، ص 144
🔴 حضرت زینب كبری(س) راتوں کو عبادت کرتی تھیں اور اپنی زندگی میں آپ نے کبھی بھی نماز تہجد کو ترک نہيں کیا۔ اس قدر عبادت پروردگار کا اہتمام کرتی تھیں کہ عابدہ آل علی کہلائیں۔
(جعفر النقدی، ، ص 61.)
آپ کی شب بیداری اور نماز شب دس اور گیارہ محرم کی راتوں کو بھی ترک نہ ہوئی۔ فاطمہ بنت الحسین(ع) کہتی ہیں:
شب عاشور پھوپھی زینب(ع) مسلسل محراب عبادت میں کھڑی رہیں اور نماز و راز و نیاز میں مصروف تھیں اور آپ کے آنسو مسلسل جاری تھے۔
( محلاتی، ریاحین الشریعہ، ۱۳۴۹ش، ج۳، ص۶۲.)
خدا کے ساتھ حضرت زینب(س) کا ارتباط و اتصال کچھ ایسا تھا کہ حسین(ع) نے روز عاشورا آپ سے وداع کرتے ہوئے فرمایا:
"یا اختي لا تنسيني في نافلة الليل" ترجمہ: میری بہن! نماز شب میں مجھے مت بھولنا۔
ذبیح الله محلّاتی، ، ج 3ص62/ جعفر النقدی
اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہھے. کامیابی بحث اور مناظروں میں نہیں عمل میں ہھے.
#بدر_علی #التماس_دعا #تعلیمات_اہلبیتؑ #تبدیلی_ممنوع #اَلّٰلھُمَّ_لْعَنْ_قَتَلَۃَ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اُولاَدِ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اَصحَابِ_الحُسینؑ #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد #invisibleislam