📜 “یزید تُو ہمارا ذِکر مِٹا نہ سکے گا”

 

زینب بنتِ علئ

 

🔴 حضرت زینب سلام الله علیها کے کوبندہ (زبردست) اور جانسوز کلمات، مجلسِ یزید لعنت الله علیہ میں

 

📜 "اگرچہ زمانے کی سختیاں اور مصیبتوں نے مجھے اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ تجھ جیسے (بدبخت) سے ہمکلام ہونا پڑا،

مگر میں تیری حقیقت کو حقیر و کم‌قدر سمجھتی ہوں،

تیری سرزنش کو عظیم جانتی ہوں،

اور تیرے ملامت کرنے کو بہت ہی ناچیز سمجھتی ہوں۔

 

لیکن کیا کروں کہ آنکھیں اشکبار ہیں اور سینے غم و درد سے جل رہے ہیں...

 

پس اے یزید! جو کچھ مکر و فریب تیرے پاس ہے، سب آزما لے۔

جو کوشش تجھ سے ہو سکتی ہے، وہ کر دیکھ۔

جو طاقت ہے، لگا لے۔

 

خدا کی قسم!

تو کبھی ہمارے ذکر کو مٹا نہیں سکتا،

ہمارے وحی و پیغام کو ختم نہیں کر سکتا،

نہ ہماری منزلت و مقام تک پہنچ سکتا ہے،

اور نہ اپنے دامن سے اس ظلم و ننگ کو دھو سکتا ہے۔

 

تیری رائے باطل ہے،

تیرے دن گنے جا چکے ہیں،

اور تیرا لشکر منتشر ہو جائے گا،

اس دن جب ایک منادی ندا دے گا:

"آگاہ رہو! ظالموں پر خدا کی لعنت ہے!"

 

📚 مقتل الحسین، خوارزمی، نشر انوارالهدی، جلد 2، صفحہ 73

 

تعلیماتِ اہلبیتؑ