Back to سیدہ زینب سلام اللہ علیہا

سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں جب کہ وہ شجر طیبہَ نبوت، اور نسل پاک ہاشمیہ کی ایک شاخ ہیں

سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں جب کہ وہ شجر طیبہَ نبوت، اور نسل پاک ہاشمیہ کی ایک شاخ ہیں۔

 

عفت اور پاکدامنی خواتین کے لیے سب سے زیادہ قیمتی زیوراورگوہر ہے،سیدہ زینب سلام اللہ علیھا نے یہ درس حیا اورعفت اپنی ماں سے حاصل کیا اوردوسری طرف سے خود سیدہ کی ذاتی شرم و حیا اس بات کی متقاضی تھی کہ آپ عفت اور پاکدامنی کے بلند ترین مقام پر فائز ہوں ،ہم اس مورد میں ایک روایت پر اکتفاء کرتے ہیں یحیی المازنی کہتے ہیں  

 

📜 كنت في جوار أمير المؤمنين عليه السّلام في المدينة مدّة مديدة، و بالقرب من البيت الّذي تسكنه زينب ابنته، فلا- و اللّه- ما رأيت لها شخصا، و لا سمعت لها صوتا.و كانت إذا أرادت الخروج لزيارة جدّها رسول اللّه صلى اللّه عليه و آله و سلم تخرج ليلا، و الحسن عن يمينها، و الحسين عن شمالها، و أمير المؤمنين أمامها، فإذا قربت من القبر الشريف سبقها أمير المؤمنين عليه السّلام فأخمد ضوء القناديل، فسأله الحسن مرّة عن ذلك؟فقال: أخشى أن ينظر أحد إلى شخص اختك زينب.

 

📃 میں مدینہ میں کافی دنوں تک امیر المؤمنین علیہ السلام کے ہمسائے میں تھا، خدا کی قسم میں نے کبھی بھی نہ جناب زینبؑ کو دیکھا اور نہ ہی انکی آواز سنی۔ جب بھی وہ اپنے جد حضرت رسولخداؐ کی زیارت کا ارادہ کرتیں، رات کی تاریکی میں گھر سے نکلتیں، حسنؑ دائیں جانب اور حسینؑ بائیں جانب اور امیر المؤمنینؑ آگے آگے ہوتے۔ جب وہ قبر کے قریب پہنچتیں تو چراغ کی روشنی بجھا دیتے، امام حسنؑ نے ایک بار سوال کیا؟ تو امیرالمؤمنینؑ نے فرمایا: تاکہ تمہاری بہن زینب کو کوئی دیکھ نہ سکے۔

 

📚 زينب الكبري (النقدي ، الشيخ جعفر 1جلد صفحه : 22)

 

سید کاظم قزوینی (رح) لکھتے ہیں 

 

📜 السيدة زينب تعلم تفسير القرآن لنساء الكوفةوجاء في التاريخ أن جمعاً من رجال الكوفة جاؤوا إلى الإمام أمير المؤمنين عليه‌السلام وقالوا : إئذن لنسائنا كي يأتين إلى ابنتك ويتعلمن منها معالم الدين وتفسير القرآن. فأذن الإمام لهم بذلك ، فبدأت السيدة زينب بتدريس النساء.

 

📃 سیدہ زینب ع کوفہ کی خواتین کو قرآن کی تفسیر پڑھاتی تھیں ۔ اہل کوفہ نے امام علی ع سے اجازت مانگی کہ وہ اپنی خواتین کو انکی بیٹی کے پاس بھیجیں تاکہ وہ انہیں قرآن مجید کی تعلیم دیں اور اسکی تفسیر پڑھائیں ۔ امام نے انہیں اجازت دی پس انہوں نے خواتین کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا ۔

 

📚 زينب الكبرى عليها السلام من المهد الى الل - حد - ج ۱ - ص ٥٤

 

#تعلیمات_اہلبیتؑ