Back to سیدہ زینب سلام اللہ علیہا

حضرت زینب علیھا السلام کی ولادت کے امتیازات

🔴 مرحوم جزائری رحمه اللہ اپنی کتاب خصائص زینبیہؐ میں نقل کرتے ھیں

 

روایت میں بیان ھوا کہ جب حضرت زینب ص پیدا ھوئیں تو رسولؐ الله کو خبر دی گئ،

 

حضرت تشریف لائے اور کہا فاطمه ص میری جو بیٹی پیدا ہوئی ہے اسے میرے پاس لاؤ۔

 

حضرت زینب ص کو پیغمبر گرامی ص کی خدمت میں لایا گیا آپ نے حضرت زینب ص کو آغوش میں لیا اور اپنے سینے سے لگایا اور اپنا چہرہ سیدہ کے چہرے پر رکھ دیا اور نام زینب ص رکھ دیا اور فرمایا :

 

📜 میںؐ زینب ص کے لیے وصیت کرتا ہوں حاضرین اور غائبینِ امت کو کہ وہ اس بچی کا احترام کریں یہ بچی خدیجہ کبریٰ ص کی طرح ہے۔

 

📚 خصائصِ زینبیہؑ صفحہ ٧۵

 

فضمّها رسول الله صلى الله عليه وآله إلى صدره، وقبّل ما بين عينيها، وسماها باسم زينب، ثم قال: ليبلغ الحاضر من أمتي الغائب منهم بكرامة ابنتي هذه زينب، فإنها شبيهة جدتها خديجة الكبرى.

 

رسول اللہ نے اس بچی کو اپنے سینے سے لگایا اور آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور اس کا نام زینب رکھا پھر فرمایا :

 

میری امت کا موجود شخص غیر موجود تک میری اس بیٹی زینب کے مقام و عظمت کا پیغام پہونچتا دے ۔

اور بے شک میری یہ بیٹی تو اپنی دادی خدیجہ کبری کی شبیہہ ہیں۔

 

الخصائص الزینبیہ ص 42

 

🔴 حضرت زینب علیھا السلام کی ولادت کے امتیازات.

 

روایت میں ہے جب حضرت زینب علیھا السلام اس دنیا میں تشریف لائیں توپیغمبر اکرم ص کو خوش خبری دی گئی.

حضور اکرم ص اپنی بیٹی فاطمہ علیھا السلام کے گھر تشریف لائے.اور ان سے فرمایا:

اے بیٹی! آپ کے ہاں جو بیٹی پیدا ہوئی ہے اُسے میرے پاس لاؤ. جب بچی پیغمبر اکرم ص کے پاس لایا گیا تو آنحضرت ص نے بچی کو اٹھایا اور اپنے سینے سے لگایا, اپنا رخسار بچی کے رخسار پر رکھا اور اتنا گریہ کیاکہ آپ کی ریش مبارک آنسوؤں سے تر ہو گئی.

حضرت فاطمہ زہرا س نے عرض کیا بابا جان! آپ کے گریہ کرنے کا سبب کیا ہے؟خداوند متعال آپ کو نہ رُلائے.

رسول خدا ص نے فرمایا: اے بیٹی فاطمہ ! س تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ یہ بچی آپ کے اور میرے بعد بے شمار مصائب برداشت کرے گی. اس کے دل پر بے حد مصیبتیں وارد ہونگی.

یہ سن کر حضرت زہرا علیھا السلام رونے لگیں اور عرض کیا: بابا جان !جو کوئی اس کی مصیبت پر گریہ کرے گا اس کا ثواب کیا ہوگا؟

رسول اکرم ص نے فرمایا: اے میری بیٹی ! میرے جگر کے ٹکڑے اور آنکھوں کے نور جو کوئی بھی اس کی مصیبت پر گریہ کرے گا, اُس کا ثواب اتنا ہی ہے جو اس کے بھائی حسن و حسین ع پر گریہ کرنے کا.اس کے بعد آپ نے اس بچی کا نام زینب رکھا.

 

📚 خصائص زینبیہ سلام اللہ علیھا,ص,٦٧,٦٨

 

🔴 رسول اکرم احمد المرسل محمّد المصطفیٰ ص نے ارشاد فرمایا؛

 

میری امّت، حاضرین کو اور غائبین کو میری اس بیٹی کی کرامت سے آگاہ کریں وہ س اپنی جدہ خدیجہ س کی مانند ہیں 🌺

 

کتاب الخصائص الزینبیہ ص ٤٤ 

 

السلام علیک یا عقیلہ بنی ہاشم سیدہ زینب الکبریٰ س 🌹

 

#بدر_علی