حضرت خدیجہ س سے حسد
حضرت خدیجہ س سے حسد
حضرت خدیجہ س سے حسد
حضرت خدیجہ س سے حسد
حضرت خدیجہ س سے حسد
حضرت خدیجہ س سے حسد
حضرت خدیجہ س سے حسد
حضرت خدیجہ س سے حسد

🔴 حضرت خدیجہ س سے حسد

 

📜 حضرت عائشہ فرماتی ہیں جیسا حسد میں نے خدیجہ ص سے کیا ایسا کسی سے نہیں کیا 

 

📚 شرح خصائص علی ص 107

 

📜 حضرت عائشہ نے کہا نبی کریم ﷺ کی کسی بیوی کے معاملہ میں، میں نے اتنی غیرت نہیں محسوس کی جتنی حضرت خدیجہؑ کے معاملہ میں، میں محسوس کرتی تھی، وہ میرے نکاح سے پہلے ہی وفات پا چکی تھیں لیکن آنحضرت ﷺ کی زبان سے میں ان کا ذکر سنتی رہتی تھی ۔ اور اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو حکم دیا تھا کہ انہیں (جنت میں) موتی کے محل کی خوشخبری سنا دیں۔ آنحضرت ﷺ اگر کبھی بکری ذبح کرتے تو ان سے میل محبت رکھنے والی خواتین کو اس میں سے اتنا ہدیہ بھیجتے جو ان کے لیے کافی ہو جاتا۔

 

📚 بخاری شریف - روایت ٣٨١٦

 

📜 حضرت عائشہ نے بیان کیا کہ حضرت خدیجہؑ کے معاملہ میں جتنی غیرت میں محسوس کرتی تھی اتنی کسی عورت کے معاملے میں نہیں کی کیونکہ رسول اللہ ﷺ ان کا ذکر اکثر کیا کرتے تھے ۔ انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت ﷺ سے میرا نکاح ان کی وفات کے تین سال بعد ہوا تھا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں حکم دیا تھا یا جبریل علیہ السلام کے ذریعہ یہ پیغام پہنچایا تھا کہ آنحضرت ﷺ انہیں جنت میں موتیوں کے ایک محل کی بشارت دے دیں ۔

 

📚 بخاری شریف - روایت ٣٨١٧

 

📜 حضرت عائشہ نے بیان کیاکہ رسول کریمﷺ کی تمام بیویوں میں جتنی غیرت مجھے حضرت خدیجہؑ سے آتی تھی اتنی کسی اور سے نہیں آتی تھی ، حالانکہ انہیں میں نے دیکھا بھی نہیں تھا ، لیکن آنحضرت ﷺ ان کا ذکر بکثرت فرمایا کرتے تھے اور اگر کبھی کوئی بکری ذبح کرتے تو اسکے ٹکڑے کر کے حضرت خدیجہؑ کی ملنے والیوں کو بھیجتے تھے۔ میں نے اکثر حضور ﷺ سے کہا جیسے دنیا میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی عورت ہے ہی نہیں ! اس پر آپ ﷺ فرماتے کہ وہ ایسی تھیں اور ایسی تھیں اور ان سے میرے اولاد ہے ۔

 

📚 بخاری شریف - روایت ٣٨١٨

 

📜 حضرت عائشہ نے بیان کیا کہ خدیجہؑ کی بہن ہالہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا نے ایک مرتبہ آنحضرت ﷺ سے اندر آنے کی اجازت چاہی تو آپ ﷺ کو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی اجازت لینے کی ادا یاد آ گئی ، آپ ﷺ چونک اٹھے اور فرمایا ” اللہ ! یہ تو ہالہ ہیں ۔“ حضرت عائشہ نے کہا کہ مجھے اس پر بڑی غیرت آئی ، میں نے کہا آپ ﷺ قریش کی کس بوڑھی کا ذکر کیا کرتے ہیں جس کے مسوڑوں پر بھی دانتوں کے ٹوٹ جانے کیوجہ سے ( صرف سرخی باقی رہ گئی تھی ) اور جسے مرے ہوئے بھی ایک زمانہ گزر چکا ہے ، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس سے بہتر بیوی دے دی ہے ۔

 

📚 بخاری شریف - روایت ٣٨٢١

 

▪نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سیدہ خدیجہ ع کا اس کثرت سے ذکر کرتے تھے کہ سیدہ عائشہ کہتی ہیں, بعض اوقات تو میں نبى عليه السلام سے کہ دیتی تھی : 

 

📜 "گویا کہ دنیا میں خدیجہ کے علاوہ کوئی اور عورت گزری ہی نہیں !" 

 

فربما قُلْت له : « كأنهُ لم يكُن في الدنيا امرأةٌ إلا خديجةُ ! ».

 

📚 صحيح البخاري : ٣٨١٨ 

 

📜 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا مُجَالِدٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَكَرَ خَدِيجَةَ أَثْنَى عَلَيْهَا فَأَحْسَنَ الثَّنَاءَ قَالَتْ فَغِرْتُ يَوْمًا فَقُلْتُ مَا أَكْثَرَ مَا تَذْكُرُهَا حَمْرَاءَ الشِّدْقِ قَدْ أَبْدَلَكَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهَا خَيْرًا مِنْهَا قَالَ مَا أَبْدَلَنِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ خَيْرًا مِنْهَا قَدْ آمَنَتْ بِي إِذْ كَفَرَ بِي النَّاسُ وَصَدَّقَتْنِي إِذْ كَذَّبَنِي النَّاسُ وَوَاسَتْنِي بِمَالِهَا إِذْ حَرَمَنِي النَّاسُ وَرَزَقَنِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَدَهَا إِذْ حَرَمَنِي أَوْلَادَ النِّسَاءِ

 

📃 حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ حضرت خدیجہ کا تذکرہ جب بھی کرتے تھے تو ان کی خوب تعریف کرتے تھے، ایک دن مجھے غیرت آئی اور میں نے کہا کہ آپ کیا اتنی کثرت کے ساتھ ایک سرخ مسوڑھوں والی عورت کا ذکر کرتے رہتے ہیں جس کے بدلے میں اللہ نے آپ کو اس سے بہترین بیویاں دے دیں؟ نبی ﷺ نے فرمایا اللہ نے فرمایا اللہ نے مجھے اس کے بدلے میں اس سے بہتر کوئی بیوی نہیں دی، وہ مجھ سے اس وقت ایمان لائی جب لوگ کفر کررہے تھے، میری اس وقت تصدیق کی جب لوگ میری تکذیب کررہے تھے اپنے مال سے میری ہمدردی اس وقت کی جب کہ لوگوں نے مجھے اس سے دور رکھا اور اللہ نے مجھے اس سے اولاد عطا فرمائی جب کہ میری دوسری بیویوں سے میرے یہاں اولاد نہ ہوئی۔

 

📚 مسند الإمام أحمد

أحمد بن حنبل حديث 24343

 

صححه شعيب الأرناؤوط..

 

https://shamela.ws/book/25794/21008

 

#بدر_علی 

#طالب_دعا

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5
Gallery Image 6
Gallery Image 7
Gallery Image 8