ام المومنین خدیجہ سلام اللہ علیھا کی فضیلت
♥️ ام المومنین خدیجہ سلام اللہ علیھا کی فضیلت
📜 ابوبکر بن ابی شیبہ ، ابوکریب اور ابن نمیر نے کہا : ہمیں ابن فضیل نے عمارہ سے حدیث بیان کی ، انھوں نے ابوزرعہ سے ، انھوں نے کہا : میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، انھوں نے کہا : حضرت جبریل علیہ السلام نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے اور کہا : اللہ کے رسول ! یہ خدیجہ ہیں ، آپ کے پاس آئی ہیں ، ان کے پاس ایک برتن ہے جس میں سالن ہے یا کھانا ہے یا مشروب ہے ، چنانچہ جب یہ آپ کے پاس آ جائیں تو انھیں ان کے رب عزوجل کی طرف سے اور میری طرف سے سلام کہیں اور انھیں جنت میں ایک گھر کی خوش خبری دیں جو ( موتیوں کی ) لمبی چھڑیوں کا بنا ہوا ہے ، نہ اس میں کوئی شور ہے اور نہ تھکاوٹ کا گزر ہے ۔
📚 صحیح مسلم، حدیث ۲۴۳۲
📜 حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے پوچھا رسول اللہ ﷺ نے حضرت خدیجہؑ کو بشارت دی تھی ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں ، جنت میں موتیوں کے ایک محل کی بشارت دی تھی ، جہاں نہ کوئی شور و غل ہو گا اور نہ تھکن ہو گی ۔
📚 بخاری شریف - روایت ٣٨١٩
📜 حضرت ابوہریرہ نے بیان کیاکہ جبریل علیہ السلام رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہا یا رسول اللہ ﷺ ! خدیجہؑ آپ کے پاس ایک برتن لیے آ رہی ہیں جس میں سالن یا ( فرمایا ) کھانا یا (فرمایا) پینے کی چیز ہے۔ جب وہ آپ کے پاس آئیں تو ان کے رب کی جانب سے انہیں سلام پہنچانا اور میری طرف سے بھی ! اور انہیں جنت میں موتیوں کے ایک محل کی بشارت دے دیجیے گا جہاں نہ شور و ہنگامہ ہو گا اور نہ تکلیف و تھکن ہو گی ۔
📚 بخاری شریف - روایت ٣٨٢٠
🔴 شیعہ کتاب
📜 حدث أبو سعيد الخدري أن رسول الله ص قال إن جبرئيل قال لي ليلة أسري بي و حين رجعت فقلت: يا جبرئيل هل لك من حاجة فقال: حاجتي أن تقرأ على خديجة من الله و مني السلام- و حدثنا عند ذلك- أنها قالت حين لقيها نبي الله عليه و آله السلام فقال لها الذي قال جبرئيل، قالت: إن الله هو السلام، و منه السلام، و إليه السلام، و على جبرئيل السلام
ابو سعید خدری نقل کرتے ہیں کہ پیامبر اسلام(صلی الله علیه و آله وسلم) نے فرمایا: میں نے معراج کی شب جبرائیل سے پوچھا کہ کیا کوئی حاجت رکھتے ہو ؟
جبرائیل ع نے کہا : میں چاہتا ہوں کہ خدا اور میری طرف سے خدیجہ (سلام اللہ علیھا) کو سلام کہیئے
جب پیامبر اسلام (صلی الله علیه و آله وسلم) نے حضرت خدیجہ (سلام اللہ علیھا) کو سلام پہونچایا تو ام المؤمنین نے فرمایا:
" بیشک اللہ خود سلام ہے و تمام سلامتی اسی کی طرف سے ہے اور اسی کی جانب پلٹتی ہیں اور جبریل پر سلام ہو " ۔
📚 حوالہ : [ تفسیر العیاشی - ج ۳ - ص ۳۵ - ذیل سورہ بنی اسرائیل ]
#بدر_علی
#طالب_دعا
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen