🔴 جنت میں چار بہترین خواتین
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت میں سب سے افضل عورتیں خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، مریم بنت عمران، اور آسیہ بنت مزاحم ہیں۔ فرعون کی بیوی"
عن ابن عباس قال: خط رسول اللہﷺ الہ فی الارض اربعة خطوط قال: اتدرن ما ھذا؟ قالو:اللہ ورسولہ اعلم فقال رسول اللہﷺ والہ افضل نساء اھل الجنة خدیجة بنت خویلد وفاطمہ بنت محمد ﷺ والہ ومریم بنت عمران وآسیة بنت مزاحم امراة فرعون:)
سند صحیح اور تمام راوی ثقہ ہیں ۔
📚 مسند امام احمد حنبل، جلد 5، حدیث نمبر 2901
🔴 علامہ البانی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت میں سب سے افضل عورتیں خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، مریم بنت عمران، اور آسیہ بنت مزاحم ہیں۔ فرعون کی بیوی"
📚 الأحادیث الصّیحَة ،جلد ۴ صفہ ۱۳ حدیث ۱۵۰۸
حضرت علی علیہ السلام سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” ( اپنے زمانے میں ) حضرت مریم علیہا السلام سب سے افضل عورت تھیں اور ( اس امت میں ) حضرت خدیجہ ( علیہا السلام ) سب سے افضل ہیں۔
📚 بخاری شریف - روایت ٣٨١۵
🔴 آلوسی کے کلام میں اُمّ المؤمنین خدیجہ سلاماللهعلیها کی عائشہ پر فضیلت:
آلوسی، عائشہ کی افضلیت پر پیش کی گئی روایات کو رد کرنے اور حضرت زہرا سلاماللهعلیها کی افضلیت کو ثابت کرنے کے بعد، عائشہ کو اس قیاس سے خارج کر کے اُمّ المؤمنین خدیجہ سلاماللهعلیها کی بھی عائشہ پر برتری کو ثابت کرتا ہے:
📜 "وأما ثانيا فلأن الحديث الثاني معارض بما يدل على أفضلية غيرها رضي الله تعالى عنها عليها، فقد أخرج ابن جرير عن عمار بن سعد أنه قال: قال لي رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم: فُضِّلَت خديجة على نساء أمتي كما فُضِّلَت مريم على نساء العالمين."
📃 "اور دوسرا یہ کہ دوسرا حدیث ان احادیث کے معارض ہے جو اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ کوئی دوسرا اس پر برتری رکھتا ہے۔ ابن جریر نے عمار بن سعد سے روایت کیا ہے کہ رسول خدا صلیاللهعلیهوآلهوسلم نے فرمایا: خدیجہ کو میری امت کی عورتوں پر اسی طرح فضیلت دی گئی ہے جیسے مریم کو جہانوں کی عورتوں پر فضیلت دی گئی۔"
▪ پھر یہ اہل سنت کے بڑے عالم لکھتے ہیں:
📜 "بل هذا الحديث أظهر في الأفضلية وأكمل في المدح عند من انجاب عن عين بصيرته عين التعصب والتعسف."
📃 "بلکہ یہ حدیث برتری میں زیادہ روشن اور مدح و ثنا میں زیادہ کامل ہے، اس شخص کے لیے جس کی بصیرت کی آنکھ سے تعصب اور خودرأی کے پردے ہٹ گئے ہوں۔"
#بدر_علی
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen