Back to حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا

ام المؤمنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا اور شیعیانِ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی قیامت کے دن شفاعت

ام المؤمنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا اور شیعیانِ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی قیامت کے دن شفاعت

🔴 ام المؤمنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا اور شیعیانِ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی قیامت کے دن شفاعت

 

✍ بشر بن حبیب کہتے ہیں کہ امام صادق علیہ السلام سے آیت (اعراف: 46) کی تفسیر کے بارے میں سوال کیا گیا۔

 

امام علیہ السلام نے فرمایا:

"یہ دیوار جنت اور جہنم کے درمیان ہے، اور رسول اللہ ﷺ، علی، حسن، حسین، فاطمہ اور خدیجہ علیہم السلام اس پر کھڑے ہوں گے۔ وہ پکاریں گے:

'کہاں ہیں ہمارے محب؟ کہاں ہیں ہمارے شیعہ؟'

 

پھر ان کے دوستوں اور شیعوں کو ان ہستیوں کی خدمت میں لایا جائے گا۔ وہ انہیں ان کے نام اور ان کے باپوں کے نام سے پہچانیں گے، جیسا کہ آیت میں آیا ہے:

'یعرفون کلا بسیماهم' (ہر ایک کو ان کی نشانیوں سے پہچانیں گے)۔

 

پھر یہ ہستیاں ان کے ہاتھ پکڑ کر انہیں پل صراط سے گزاریں گی اور جنت میں داخل کر دیں گی۔"

 

📗📔 کتاب کا نام: بحار الأنوار - ط دار الاحیاء التراث

✍ مصنف: علامہ مجلسی

📖 جلد: 24

📄 صفحہ: 255

 

📗📔 کتاب کا نام: مختصر بصائر الدّرجات

✍ مصنف: شیخ عزالدین الحلی

📄 صفحہ: 209

 

#بدر_علی 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد 

 

invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1