سلام اور درود ہو خدائے متعال کی جانب سے حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا پر
سلام اور درود ہو خدائے متعال کی جانب سے حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا پر
ایک دن نبی مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت جبرئیل امین کے ساتھ گفتگو فرما رہے تھے اور وحی وصول کر رہے تھے کہ جبرئیل امین نے کہا:
🔸 "یا رسول اللہ! خدیجہ آپ کے لیے کھانا لے کر آ رہی ہیں۔"
"جب وہ آپ کے پاس آئیں، تو ان تک ان کے پروردگار کی جانب سے سلام پہنچا دیں اور میری طرف سے بھی انہیں سلام کہیں۔ اور انہیں یہ بشارت دیں کہ اللہ نے ان کے لیے جنت میں ایک گھر تیار کیا ہے، جو سونے کے تاروں سے بنا ہے، جہاں نہ کوئی شور ہوگا اور نہ ہی کوئی تکلیف۔"
📗📒 صحیح مسلم از مسلم نیشابوری، جلد ۷، صفحہ ۱۳۳، حدیث ۶۱۶۷
📔📘 صحیح بخاری از محمد بن اسماعیل بخاری، جلد ۴، صفحہ ۲۳۱
🔴 نبی اکرم ص کی سیدہ خدیجه س سے محبت:
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ سَلَّمَ إِذَا أُتِيَ بِشَيْءٍ يَقُولُ: اذْهَبُوا بِهِ إِلَى فُلَانَةَ فَإِنَّهَا كَانَتْ صَدِيقَةَ خَدِيجَةَ اذْهَبُوا بِهِ إِلَى فُلَانَةَ فَإِنَّهَا كَانَتْ تُحِبُّ خَدِيجَةَ.
📜 انس سے روایت ہے که نبی اکرم صلی الله علیه وآله وسلم کے پاس جب کوئی چیز لائی جاتی تو آپ فرماتے: یه فلاں خاتون کو دے آؤ کیونکه وہ خدیجه سلام الله علیہا کی سہیلی تھی۔ یه فلاں خاتون کو دے آؤ، وہ خدیجه سلام الله علیہا سے بہت محبت کرتی تھی۔
٭٭ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخَرِّجَاهُ.
یه حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن بخاری اور مسلم نے اسکو نقل نہیں کیا۔
📗 مستدرك الحاكم: حدیث 7339
📑 بدر علی
#بدر_علی #التماس_دعا #talimaat_e_ahlbait #تعلیمات_اہلبیتؑ #اللھم_صلی_علی_محمد_و_آل_محمد
Gallery
Tap any image to view full screen