کیا حضرت خدیجہ (علیہا السلام) کی حضرت زہرا (علیہا السلام) سے پہلے بھی بیٹیاں تھیں؟
⚠️ کیا حضرت خدیجہ (علیہا السلام) کی حضرت زہرا (علیہا السلام) سے پہلے بھی بیٹیاں تھیں؟ ❓
📜✏️ جواب آیت اللہ العظمیٰ سید روحانی سے
💠 باسمہ جلت اسماؤہ؛ میری تحقیق کے مطابق، اس مسئلے میں شیخ مفید اور سید مرتضی جیسے بزرگ علماء کا نظریہ درست ہے کہ:
👈🏿👈🏿 حضرت خدیجہ (علیہا السلام) نے رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے کسی سے شادی نہیں کی تھی، اور نکاح کے وقت ان کی عمر بیس سے کچھ زیادہ تھی۔
👈🏿👈🏿 جو بیٹیاں ان کی طرف منسوب کی جاتی ہیں، وہ درحقیقت ان کی بہن کی بیٹیاں تھیں۔ 👉👉
✅ پس، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کو رسول اللہ ﷺ سے حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے سوا کوئی اور بیٹی نہیں تھی، جسے عثمان سے بیاہ دیا جاتا تاکہ وہ نبی مکرم اسلام ﷺ کے داماد کہلاتے۔
.
⁉️❓ کیا عثمان بن عفان نبی مکرم اسلام ﷺ کے داماد تھے؟
✔️ یہ ایک شبہ ہے جو عمریہ پیش کرتے ہیں کہ عثمان نے رسول اللہ ﷺ کی دو بیٹیوں سے نکاح کیا تھا، اور وہ اس نکاح کو اس کے لیے فضیلت شمار کرتے ہیں۔
🔻🔺 لیکن اس موضوع میں ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا واقعی رسول اللہ ﷺ کی حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا سے رقیہ اور زینب نام کی بیٹیاں تھیں، جنہیں عثمان کے نکاح میں دیا گیا ہو؟
♻️ اس کا جواب آیت اللہ العظمیٰ سید روحانی سے ملاحظہ کریں:
٣٢. حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) نبی اکرم ﷺ کی واحد بیٹی تھیں
✒️🔖 جواب:
📝🖍 باسمہ جلت اسماؤہ
میں نے اس موضوع پر تحقیق کی ہے اور سابقہ علماء، جیسے مرحوم سید مرتضی، کی طرح میں بھی اس عقیدے پر ہوں کہ:
👈🏿👈🏿 حضرت خدیجہ (علیہا السلام) جب نبی اکرم ﷺ کے عقد میں آئیں تو وہ کنواری تھیں، اور ان کی عمر 40 سال نہیں بلکہ 24 سال تھی۔
پس، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ (رقیہ و زینب) حضرت خدیجہ (علیہا السلام) کی حقیقی بیٹیاں نہیں تھیں، بلکہ ان کی بہن کی بیٹیاں تھیں، اور نبی اکرم ﷺ کی بیٹیاں نہیں تھیں۔ 👉👉
📓📙 کتاب: فضائل و مصائب حضرت زهرا (علیها السلام)
✍ مصنف: آیت اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی
🏢 ناشر: مهر أمیر المؤمنین علیه السلام
📍 مقامِ اشاعت: قم
📅 سالِ اشاعت: 1390 ہجری
📄 صفحہ: 61
۔
سوال:
آیت اللہ صادق روحانی
استفتاء:
کیا حضرت خدیجہ (س) کے اموال ان کے سابق شوہروں کی وراثت تھے؟
جواب:
باسمہ جلت اسماؤہ؛ حضرت خدیجہ (س) نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قبل نکاح نہیں کیا تھا اور وہ کنواری تھیں۔ ان کے بارے میں جو عمر کا اندازہ لگایا گیا ہے وہ غلط ہے، وہ اس سے کم عمر تھیں۔ آپ اس موضوع پر حالیہ کتابوں کا مطالعہ کر سکتی ہیں۔
www.rohani.ir/fa/idetail/1867
۔
.
صاحب مناقب شھر اشوب لکھتے ہیں
📜 أَنَّ النَّبِيَّ ص تَزَوَّجَ بِهَا وَ كَانَتْ عَذْرَاءَ يُؤَكِّدُ ذَلِكَ مَا ذُكِرَ فِي كِتَابَيِ الْأَنْوَارِ وَ الْبِدَعِ أَنَّ رُقَيَّةَ وَ زَيْنَبَ كَانَتَا ابْنَتَيْ هَالَةَ أُخْتِ خَدِيجَةَ.
📃 ترجمہ:
زینب اور رقیہ درحقیقت ہالہ، خدیجہ کی بہن، کی بیٹیاں تھیں۔ یہ اس بات سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ نبی اکرمؐ نے خدیجہ سے نکاح کیا تو وہ عذراء (کنواری) تھیں۔ اس کی مزید تصدیق "الأنوار" اور "البدع" نامی کتابوں میں ملتی ہے، جہاں ذکر ہے کہ رقیہ اور زینب، ہالہ بنت خویلد کی بیٹیاں تھیں۔
📚 مناقب آل أبي طالب - ط علامه نویسنده : ابن شهرآشوب جلد : 1 صفحه : 159
📚 تذکرة الحواص ابن جوزی ص 303
📑 بدر علی
#تعلیمات_اہلبیتؑ #بدر_علی #التماس_دعا #talimaat_e_ahlbait #اللھم_صلی_علی_محمد_و_آل_محمد
Gallery
Tap any image to view full screen