اولین شیعہ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام
ام المؤمنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا، اولین شیعہ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام
📜 رسول اللہ ﷺ جب رسالت پر مبعوث ہوئے تو حضرت علی علیہ السلام اور حضرت خدیجہ کبریٰ سلام اللہ علیہا نے ان پر ایمان لا کر بیعت کی۔ بیعت کے بعد، نبی اکرم ﷺ نے اپنی زوجہ محترمہ سے فرمایا کہ وہ نبی کے بعد کے امام، یعنی مولا علی علیہ السلام سے بیعت کریں اور ان کی ولایت کا اقرار کریں۔ ام المؤمنین خدیجہ سلام اللہ علیہا نے بلا تاخیر امیرالمؤمنین سے بیعت کرلی۔
✍ شیخ الاسلام علامہ مجلسی لکھتے ہیں:
رسول خدا ﷺ نے فرمایا: "اے خدیجہ! یہ علی تمہارا مولا، اور میرے بعد مؤمنین کا مولا و امام ہے۔"
خدیجہ (س) نے عرض کیا: "آپ نے سچ فرمایا، اے رسول خدا! میں نے اسی طرح ان سے بیعت کی جیسے آپ نے فرمایا، اور میں اللہ اور آپ کو اس پر گواہ بناتی ہوں، اور بے شک اللہ کی گواہی کافی اور جاننے والا ہے۔"
📚 کتاب کا نام: بحار الأنوار - ط دار الاحیاء التراث مصنف: علامہ مجلسی جلد: 18 صفحہ: 233
📑 بدر علی
#اللھم_صلی_علی_محمد_و_آل_محمد
Gallery
Tap any image to view full screen