Back to حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا

مصائب ﺣﻀﺮﺕ ﺧﺪﯾﺠﮧ ﺍﻟﮑﺒﺮﯼ ﺳﻼﻡ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ

مصائب ﺣﻀﺮﺕ ﺧﺪﯾﺠﮧ ﺍﻟﮑﺒﺮﯼ ﺳﻼﻡ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ

 

جب رسول خدا ص نے دین اسلام کی تبلیغ شروع کی اور کہا کہ اے لوگو ! اللہ ایک ہے، میں اللہ کا رسول ہوں، تم بھی دین اسلام قبول کر لو تو کافروں میں سے ابوجہل لع نے اس کا جواب پتھر سے دیا اور باقی کافروں نے بھی پتھر مارنے شروع کیے، جس سے رسول خدا ص زخمی ہو گئے اور آپکے سر مبارک سے خون نکلنے لگا اور آپ پہاڑ کیطرف چل دیے۔ 

 

جب یہ بات امام علی ع کو معلوم ہوئی تو مولا علی نے بی بی خدیجہ س کو ساتھ میں لیا اور رسول خدا ص کو تلاش کرنے پہاڑ کیطرف نکلے۔ 

 

آسمان سے جبرائیل ع نازل ہوئے اور کہا کہ حکم کریں تو ان کفار کو تباہ کر دوں۔ 

 

رسول خدا ص نے فرمایا میں انکی ہدایت کے لئے بھیجا گیا ہوں۔ 

 

تو جبرائیل ع نے کہا کہ بی بی خدیجہ س آپکو تلاش کر رہی ہیں اور بہت غمزدہ ہیں ، رو رہی ہیں ۔ 

 

تو رسول خدا ص نے فرمایا خدیجہ کو میری طرف بھیج دو ، انکی مدد کرو۔

 

دیکھتے ہی دیکھتے بی بی خدیجہ س رسول خدا ص کے پاس روتی ہوئی آئیں اور آپ ص کو حفاظت سے گھر لے گئی۔ گھر جا کر آپکے زخم کو بھی صاف کرتیں اور روتی بھی جاتیں۔

 

جب کفار کو پتہ چلا کہ رسول خدا ص گھر پہنچ گئے ہیں تو گھر پر پتھر برسانے شروع کر دئیے اور بی بی خدیجہ س دروازے کے سامنے آ گئیں اور رسول خدا ص کا دفاع کرنے لگ گئیں اور سارے پتھر اپنے جسم مبارک پر لینے لگ گئیں کہ رسول خدا ص کو کوئی اور زخم نہ لگے چاہیے خدیجہ س کی جان چلی جائے۔

 

اور ظالم کفار نے اتنے ذیادہ پتھر بی بی خدیجہ س پر برسائے کہ بی بی خدیجہ کو یہ کہنا پڑا کہ کیا تم ایک آذاد عورت کو اسکے گھر میں سنگسار کر دو گے؟

 

📚 خدیجہ الکبری 

🖋 ﻣﺤﻤﺪ ﻣﺤﻤﺪﻱ ‌ ﺍﺷﺘﻬﺎﺭﺩﻱ

 

السلام علیک یا ملیکہ العرب، مظلومہ سیدہ خدیجہ الکبری سلام اللہ علیہ

 

ﺍﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚِ ﻳﺎ ﺃﻡَّ ﻓﺎﻃِﻤَﺔَ ﺍﻟﺰّﻫﺮﺍﺀِ ﺳﻴِّﺪَﺓِ ﻧِﺴَﺎﺀِ ﺍﻟَﻌﺎﻟَﻤﻴﻦَ

 

#اللھم_صلی_علی_محمد_و_آل_محمد 

#تعلیمات_اہلبیت #talimaat_e_ahlbait 

#طالب_دعا #بدر_علی #PlzShare