مظلومیت امام ہادی علیہ السلام:
حضرت امام ہادی علیہ السلام نے اپنی زندگی کے بیشتر سال سامرا میں گزارے، جہاں وہ خلفائے بنی عباس کے زیر نگرانی تھے۔ متوکل کے حکم پر امام کو مدینہ سے سامرا منتقل کر دیا گیا۔
متوکل عباسی کی ظالمانہ روش:
ابوالفرج اصفہانی نے اپنی کتاب "مقاتل الطالبییّن" میں متوکل کے بارے میں کہا ہے کہ وہ بنی عباس کے سب سے سخت گیر خلیفہ تھا، خصوصاً آلِ ابی طالب علیہم السلام کے ساتھ اس کے برے سلوک کا ذکر کیا ہے۔ متوکل نے متعدد افراد کو شکنجہ دیا اور مظلومانہ طور پر قتل کرایا۔ وہ ناصبی تھا اور آلِ ابی طالب سے شدید نفرت کرتا تھا۔ تاریخ اور روایات میں ہے کہ اس نے امام حسین علیہ السلام کی قبر کو تخریب کرنے کا حکم دیا، اور اس مقدس سرزمین کو کھودا، اور وہاں جانے والے راستوں پر فوجی تعینات کیے تاکہ لوگ امام حسین علیہ السلام کی زیارت نہ کر سکیں، اور جو لوگ وہاں جاتے تھے، ان کو یا تو قتل کر دیا جاتا یا بہت زیادہ اذیت دی جاتی۔
پ.ن: امیرالمؤمنین علی علیہ السلام نے فرمایا:
"وَ عَاشِرُهُمْ أَكْفَرُهُمْ"
بنی عباس کا دہمین خلیفہ ان میں سب سے زیادہ کافر تھا۔
📘 مناقب آلأبيطالب ۲۷۶/۲
📘 بحار الأنوار ۳۲۲/۴۱
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen