امام علی نقی علیہ السلام کی ہیبت

امام علی نقی علیہ السلام کی ہیبت:

 

اشتر علوی کہتا ہے میں اپنے والد کے ہمراہ متوکل کے یہاں تھا، اس وقت وہاں خاندان آل ابو طالب، آل عباس اور آل جعفر کے افراد موجود تھے، اتنے میں امام علی نقی علیہ السلام تشریف لائے، وہ تمام لوگ جو اس وقت وہاں موجود تھے سب امام علیہ السلام کے احترام میں کھڑے ہو گئے۔ حضرت گھر چلے گئے، وہاں لوگ ایک دوسرے کو یہ کہہ رہے تھے کہ ہم ان کا احترام کیوں کریں۔ نہ ہم سے زیادہ بزرگ ہیں اور نہ ان کی عمر ہم سے زیادہ ہے۔ خدا کی قسم ہم انکے احترام میں ہر گز کھڑے نہیں ہوں گے۔ 

 

ابو ہاشم جعفری جو اس وقت وہاں موجود تھے ان سب سے کہنے لگے جب تم لوگ انہیں دیکھو گے ان کے احترام کرنے پر مجبور ہوگئے، اتنے میں امام ہادی علیہ السلام متوکل کے گھر سے تشریف لائے جیسے ہی لوگوں کی نگاہ امام علیہ السلام پر پڑی، سب احترام میں کھڑے ہو گئے۔ ابو ہاشم نے کہا، ابھی تم لوگ کیا کہہ رہے تھے کہ ہر گز ان کا احترام نہیں کریں گے…؟ کہنے لگے، ہم اپنے آپ پر قابو نہ پا سکے ہمیں بے اختیار ان کے احترام میں کھڑا ہونا پڑا.

 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1