امام ہادی علیہ السلام کا عظیم معجزہ
امام ہادی علیہ السلام کا عظیم معجزہ
امام ہادی علیہ السلام کا عظیم معجزہ

🔴 امام ہادی علیہ السلام کا عظیم معجزہ 🔴

 

📜 ومنها: ما روى أبو القاسم بن أبي القاسم البغدادي، عن زرافة صاحب المتوكل أنه قال:

وقع رجل مشعبذ من ناحية الهند إلى المتوكل، يلعب لعب الحقة ولم يُرَ مثله، وكان المتوكل لعّاباً، فأراد أن يُخجِل علي بن محمد بن الرضا عليهما السلام،

فقال لذلك الرجل: إن أنت أخجلته أعطيتك ألف دينار زكية.

قال: قدّم بأن يُخبَز رُقاق خفاف، واجعلها على المائدة، وأقعدني إلى جنبه.

ففعل، وأُحضِرَ علي بن محمد عليهما السلام للطعام، وجُعلت له مسورة عن يساره كان عليها صورة أسد، وجلس اللاعب إلى جانب المسورة.

فمدّ علي بن محمد عليهما السلام يده إلى رقاقة فطيّرها ذلك الرجل في الهواء، ومدّ يده إلى أخرى فطيّرها، فضحك الجميع.

فضرب علي بن محمد عليهما السلام يده إلى تلك الصورة التي في المسورة، وقال: خُذه.

فوثبت تلك الصورة من المسورة فابتلعت الرجل، وعادت في المسورة كما كانت.

فتحير الجميع.

ونهض علي بن محمد عليهما السلام، فقال له المتوكل: سألتك إلا جلست ورددته.

فقال: والله لا يُرى بعدها. أتُسلّط أعداء الله على أولياء الله!

وخرج من عنده، فلم يُرَ الرجل بعد.

 

📃 ابو القاسم بغدادی نے، جو متوکل کا خادم "زرافہ" تھا، اس سے نقل کیا:

ایک شعبدہ باز شخص ہند سے متوکل کے پاس آیا، جو حیرت انگیز چالاکیاں اور جادو دکھاتا تھا، اس جیسا پہلے کسی نے نہ دیکھا تھا۔

متوکل چونکہ کھیل تماشے کا شوقین تھا، اس نے چاہا کہ امام علی بن محمد (علیہما السلام) کو خجالت میں ڈالے۔

اس نے اس ہندی شعبدہ باز سے کہا: "اگر تم علی بن محمد کو شرمندہ کر دو تو میں تمہیں ایک ہزار خالص دینار دوں گا۔"

شعبدہ باز نے کہا: "باریک ہلکی روٹیاں تیار کروا کے دسترخوان پر رکھ دو اور مجھے ان کے پہلو میں بٹھا دو۔"

چنانچہ متوکل نے ویسا ہی کیا، امام ہادی علیہ السلام کو کھانے کے لیے بلایا، آپ کے بائیں طرف ایک تکیہ تھا یا دروازے کا ستون، جس پر شیر کی تصویر بنی تھی۔

شعبدہ باز بھی قریب بیٹھ گیا۔

جب امام ہادی علیہ السلام نے روٹی اٹھانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو اس نے شعبدہ سے اسے ہوا میں اُڑا دیا۔

آپ نے دوسری روٹی لینے کی کوشش کی تو وہ بھی اُڑ گئی، اور سب لوگ مجلس میں ہنسنے لگے۔

اس پر امام ہادی علیہ السلام نے اپنا ہاتھ اس تکیے یا تصویر کی طرف بڑھایا اور شیر کی تصویر سے فرمایا: "اسے پکڑو!"

تو وہ تصویر جاندار شیر میں بدل گئی، باہر نکلی اور اس شعبدہ باز کو نگل گئی، پھر دوبارہ اپنی جگہ پر لوٹ کر ویسی ہی تصویر بن گئی جیسی پہلے تھی۔

تمام لوگ حیرت میں ڈوب گئے۔

امام ہادی علیہ السلام اُٹھے تاکہ مجلس سے باہر جائیں، متوکل نے کہا: "میں آپ سے درخواست کرتا ہوں، تشریف رکھیں اور اس شخص کو واپس لائیں۔"

امام علیہ السلام نے فرمایا: "قسم بخدا! وہ اب تمہیں دوبارہ نظر نہیں آئے گا۔ کیا تم خدا کے دشمنوں کو خدا کے دوستوں پر مسلط کرتے ہو؟"

پھر آپ مجلس سے باہر چلے گئے اور وہ شخص کبھی دوبارہ نہیں دیکھا گیا۔

 

📚 منبع: الخرائج والجرائح، ابن هبة الله الراوندی، جلد 1، صفحہ 400،401

 

#بدر_علی #التماس_دعا 

#تعلیمات_اہلبیتؑ #تبدیلی_ممنوع 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3