امام باقر ع - تفسیرِ آیتِ أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ
الکافی : عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ أُذَيْنَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ (عليه السلام) أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ وَ أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ خِفْتُمْ تَنَازُعاً فِي الْأَمْرِ فَأَرْجِعُوهُ إِلَى اللَّهِ وَ إِلَى الرَّسُولِ وَ إِلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ثُمَّ قَالَ كَيْفَ يَأْمُرُ بِطَاعَتِهِمْ وَ يُرَخِّصُ فِي مُنَازَعَتِهِمْ إِنَّمَا قَالَ ذَلِكَ لِلْمَأْمُورِينَ الَّذِينَ قِيلَ لَهُمْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ.
برید بن معاویہ کہتے ہیں امام باقر ع نے آیت تلاوت فرمائی ( اے ایمان والوں ، اطاعت کرو اللہ اور اس کے رسول ص کی اور والیان امر کی اور پھر اگر تمہارا کسی معملے میں جھگڑا ہو تو اللہ اور اس کے رسول ص کی طرف پلٹو ) پھر امام نے فرمایا یہاں والیان امر کی طرف پلٹنے کا بھی حکم ہے ، یہ کس طرح ممکن ہے کہ خدا ان کی اطاعت کا حکم بھی دے اور پھر ان سے اختلاف کا بھی بلکہ یہ حکم محکوم شدہ (عوام الناس) لوگوں کو ہے جیسے اس آیت میں "اطاعت کرو اللہ کی اور اس کے رسول ص کی"۔
سند : حسن - مراۃ العقول 6 / 76
🖋 علی بن ابراھیم قمی
منقول
Gallery
Tap any image to view full screen