Back to امام باقر ع

امام محمد باقر علیہ السلام: جو شخص خدا کی عبادت میں کوشش کرے، لیکن اللہ کی طرف سے مقرر کردہ امام پر ایمان نہ رکھے، تو خدا اس کی عبادت کو قبول نہیں کرتا

امام محمد باقر علیہ السلام: جو شخص خدا کی عبادت میں کوشش کرے، لیکن اللہ کی طرف سے مقرر کردہ امام پر ایمان نہ رکھے، تو خدا اس کی عبادت کو قبول نہیں کرتا
امام محمد باقر علیہ السلام: جو شخص خدا کی عبادت میں کوشش کرے، لیکن اللہ کی طرف سے مقرر کردہ امام پر ایمان نہ رکھے، تو خدا اس کی عبادت کو قبول نہیں کرتا
امام محمد باقر علیہ السلام: جو شخص خدا کی عبادت میں کوشش کرے، لیکن اللہ کی طرف سے مقرر کردہ امام پر ایمان نہ رکھے، تو خدا اس کی عبادت کو قبول نہیں کرتا

🔴 امام محمد باقر علیہ السلام: جو شخص خدا کی عبادت میں کوشش کرے، لیکن اللہ کی طرف سے مقرر کردہ امام پر ایمان نہ رکھے، تو خدا اس کی عبادت کو قبول نہیں کرتا 🔴

 

📜 8 - محمد بن يحيى، عن محمد بن الحسين، عن صفوان بن يحيى، عن العلاء بن رزين عن محمد بن مسلم قال: سمعت أبا جعفر عليه السلام يقول: كل من دان الله عز وجل بعبادة يجهد فيها نفسه ولا إمام له من الله فسعيه غير مقبول، وهو ضال متحير والله شانئ [2] لاعماله، ومثله كمثل شاة ضلت عن راعيها وقطيعها، فهجمت [3] ذاهبة وجائية يومها، فلما جنها [4] الليل بصرت بقطيع غنم مع راعيها، فحنت إليها واغترت بها، فباتت معها في مربضها فلما أن ساق الراعي قطيعه أنكرت راعيها وقطيعها، فهجمت متحيرة تطلب راعيها وقطيعها،

فبصرت بغنم مع راعيها فحنت إليها واغترت بها [1] فصاح بها الراعي: الحقي براعيك، وقطيعك فأنت تائهة متحيرة عن راعيك وقطيعك، فهجمت ذعرة، متحيرة، تائهة، لا راعي لها يرشدها إلى مرعاها أو يردها، فبينا هي كذلك إذا اغتنم الذئب ضيعتها، فأكلها، وكذلك والله يا محمد من أصبح من هذه الأمة لا إمام له من الله عز وجل ظاهر عادل، أصبح ضالا تائها، وإن مات على هذه الحالة مات ميتة كفر ونفاق، و اعلم يا محمد أن أئمة الجور وأتباعهم لمعزولون عن دين الله قد ضلوا وأضلوا فأعمالهم التي يعملونها كرماد اشتدت به الريح في يوم عاصف، لا يقدرون مما كسبوا على شئ، ذلك هو الضلال البعيد.

 

📃 محمد بن مسلم روایت کرتے ہیں کہ میں نے امام باقر علیہ السلام کو فرماتے ہوئے سنا:

جو بھی شخص اللہ کی عبادت میں خود کو مشقت میں ڈالے، لیکن اس کے پاس اللہ کی طرف سے مقرر کردہ کوئی امام نہ ہو، تو اس کی کوشش قبول نہیں کی جاتی، اور وہ گمراہ اور سرگردان ہے، اور خدا اس کے اعمال سے نفرت کرتا ہے۔

اس کی مثال اُس بکری کی سی ہے جو اپنے چرواہے اور ریوڑ سے بچھڑ جائے، اور دن بھر اِدھر اُدھر بھٹکتی پھرے۔ جب رات ہو تو کسی اور ریوڑ کو چرواہے کے ساتھ دیکھ کر ان سے جا ملے۔

پھر جب صبح وہ چرواہا اپنی بھیڑوں کو لے چلے تو وہ بکری ان کو پہچان نہ سکے، اور دوبارہ اِدھر اُدھر بھٹکنے لگے۔

پھر دوبارہ کسی اور ریوڑ کے قریب جا پہنچے، اور ان سے مانوس ہو جائے۔

تب وہ چرواہا پکارے: "اپنے چرواہے اور ریوڑ کے پاس واپس جاؤ، تم گم کردہ ہو، سرگردان ہو۔"

پھر وہ بکری خوفزدہ ہو کر اور بھی زیادہ گمراہ ہو جائے، اور کسی چرواہے کے بغیر رہ جائے جو اسے واپس لائے۔

اسی حال میں بھیڑیا اس پر قابو پا لے اور اسے کھا جائے۔

 

قسم بخدا! اے محمد، جو شخص اس امت میں سے صبح اٹھے اور اس کا امام، جو اللہ کی طرف سے ظاہراً عادل ہو، نہ ہو، تو وہ گمراہ، بھٹکا ہوا ہے، اور اگر وہ اسی حال میں مرے تو کفر اور نفاق کی موت مرے گا۔

 

اے محمد! جان لو کہ ظالم حکمران اور ان کے پیروکار دین خدا سے ہٹ چکے ہیں۔ وہ خود بھی گمراہ ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔

ان کے اعمال ایسے ہیں جیسے طوفانی دن میں ہوا کے ساتھ اڑنے والی راکھ، جس سے کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

یہی ہے گمراہی جو حق سے بہت دور لے جاتی ہے۔

 

📚 الکافی، جلد 1، صفحہ 184

 

علامہ مجلسی: حدیث صحیح ہے

 

📜 الحدیث ثامن : صحیح

 

📚 مرآۃ العقول، جلد 2، صفحہ 313 

 

♥️ امام محمد باقرؑ فرماتے ہیں:

 

اِنَّا أَهْلُ الْبَيْتِ لَا يُقَاسُ بِنَا أَحَدٌ، مَنْ قَاسَ بِنَا أَحَداً مِنَ الْبَشَرِ فَقَدْ كَفَرَ.

 

📜 اے جابر! بے شک ہم اہلِ بیتؑ ایسے ہیں کہ ہم سے کسی کو قیاس نہیں کیا جا سکتا، پس جو شخص کسی انسان کو ہم اہلِ بیتؑ کے ساتھ مقایسہ کرے اور اس عقیدے پر ہو، وہ یقیناً کافر ہو گیا۔

 

📚 نوادر المعجزات، ص 149

📚 بحار الانوار، ج 23، ص 17

 

#بدر_علی #التماس_دعا #تعلیمات_اہلبیتؑ #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3